مکہ کے رہائشی حیران ،16منزلہ عمارت پراسرارطورپرمنظرعام پرآگئی

مقامی ذرائع کے مطابق مکہ مکرمہ کے جنوبی علاقے میں 200میٹر طویل اور 8 میٹر چوڑے پلاٹ پر نظر آنے والی عجیب و غریب شکل کی 16منزلہ عمارت نے سعودی شہریوں کے ذہنوں میں سوالات کا طوفان کھڑا کردیا ہے۔ سوشل میڈیا کے صارفین بھی مذکورہ عمارت کی تصاویر کو دیکھ کر حیرت میں پڑگئے ہیں ۔ ہر ایک کی زبان پر یہی سوال ہے کہ یہ عمارت کہا ں ہے اور اچانک کیسے اس شکل و صورت میں ہمارے سامنے آگئی ہے۔باخبر ذرائع سے حاصل ہونے والی تفصیلات کے مطابق سرکلر روڈ 3پر ضبط کئے جانیوالے پلاٹس اور عمارتوں کے انہدامی پروگرام کے باعث یہ عمارت اچانک اس شکل میں سامنے آئی ہے۔ اسکے اطراف واقع عمارتوں کو مسمار کر دیا گیا ہے ۔ ابھی تک اس عمارت کا مسئلہ تعمیراتی ضوابط کے باعث زیر غور چل رہا ہے۔ عمارت سرکلرروڈ 3 کے بالمقابل واقع ہے جبکہ ملحقہ روڈ زیر تکمیل ہے۔

Print Friendly, PDF & Email