اب آئی فون میں ہوگا ٹرپل کیمرا؟

افواہیں اڑ رہی ہیں کہ ایپل رواں سال اپنے 6.5 انچ کے آئی فون میں ٹرپل کیمرا اسمارٹ فون متعارف کروائے گا، یعنی وہ ہواوی کے نقش قدم پر چلے گا۔ یہی نہیں بلکہ یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ سام سنگ بھی ایس10 کے ذریعے ٹرپل کیمرا اسمارٹ فون پیش کرے گا۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ آئی فون کے بارے میں یہ ایسا کہا گیا ہو۔ یہ خبریں پہلے بھی آئی ہیں کہ آئی فون میں اب تین کیمرے آئیں گے، وہ بھی ایسے ذرائع سے جو کافی مضبوط ہیں اور بہت اچھا ریکارڈ رکھتے ہیں۔

ہواوی کا پی20 پرو وہ فون ہے جس نے اس طریقے سے شاندار تصاویر لینے کی راہ دنیا کو دکھائی۔ کیونکہ چاہے پروسیسنگ کتنی ہی اچھی کیوں نہ ہو، مصنوعی ذہانت کا بھی ہاتھ کیوں نہ ہو، جب تک اسمارٹ فون کے ننھے سینسر کو واقعی بڑا نہیں کیا جائے گا، تصویر ویسی نہیں آئے گی۔ تین کیمرے ملنے والی معلومات کو اسمارٹ پروسیسنگ کی مدد سے بہترین بنا سکتے ہیں۔

اب دیکھتے ہیں کہ آئی فون اس تصور کو کیسے آگے لے جاتا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email