کھلونا سانپ پکڑنے کے لیے مدد کریں

برطانیہ میں جانوروں کے حقوق کی تنظیم رائل سوسائٹی فار دی پریوینشن آف کروئیلٹی ٹو اینیمیلز (آر ایس پی سی اے) کے پاس مدد کی ایک درخواست آئی جس میں کہا گیا تھا کہ سرے کے علاقے میں واقع ایک گھر کی چھت سے سانپ کو پکڑا جائے۔

تنظیم کے اہلکار کے مطابق وہاں جانے پر معلوم ہوا کہ وہ درحقیقت سانپ کی شکل والا کھلونا تھا۔

جس کے بعد آر ایس پی سی اے نے اپیل کی ہےانھیں فون کال کرنے سے پہلے لوگ اس بات کی تصدیق کر لیا کریں کہ آیا جن جانوروں کی مدد کی اپیل کی گئی ہے وہ حقیقی جانور بھی ہیں یا نہیں۔

تنظیم کے مطابق سانپ والا واقع دسمبر میں رونما ہوا جبکہ اس سے ایک ماہ قبل نومبر میں بھی ان کو کال آئی تھی کے درخت پر بیٹھا ہوا الو ہل نہیں سکتا اور اس کی مدد کی جائے۔

تنظیم کے ویلفیئر اہلکار کی جانچ کے بعد معلوم ہوا کے وہ الو پلاسٹک کا بنا ہوا تھا۔

کھلونا

آر ایس پی سی اے کے مطابق 2016 میں ان کی 24 گھنٹے ہیلپ لائن پر 11 لاکھ فون کالز آئیں جو کہ 2015 کے مقابلے میں تین فیصد زیادہ تھیں۔

تنظیم نے ایک بار پھر زور دیا کہ انھیں اطلاع کرنے سے پہلے جانوروں کے اصلی ہونے کی تصدیق کر لیں۔

آر ایس پی سی اے کے ترجمان ڈرموٹ مرفی نے کہا کہ ‘ہم سمجھتے ہیں کہ لوگ اچھی نیت سے ہمیں کال کرتے ہیں لیکن ہمارے پاس اتنے وسائل نہیں ہیں کہ ہر کال کی پوری طرح جانچ کی جائے۔ ہم کوشش کرتے ہیں کہ پہلے ان جانوروں کی مدد کی جائے جن کو سب سے زیادہ اور فوری ضرورت ہو۔’

Print Friendly, PDF & Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے