پی ٹی سی ایل کو کو خیر آباد کہنے کا سلسلہ شروغ ہوگیا۔

ضلع چترال میں اپنے ناقص کارکردگی کی وجہ روز خبروں کے زینت بننے والی ٹیلی کام کمپنی پی ٹی سی ایل کے صارفین نے ایک طویل جدوجہد کے بعد اب عملی اقدام کی طرف بڑھتے نظر آرہے ہیں۔ سوشل میڈیا کے مشہور ویب سائیٹ فیس بک میں دروش کے کئی نامور گھرانوں کی طرف سے پی ٹی سی ایل  کو لکھی گئی ایک درخواست نے اس بات مزید تقویت بخشی ہے کہ چترال میں پی ٹی سی ایل کو الوداع کہنے کا وقت آگیا ہے۔

درخواست میں اس ایریا منیجر پی ٹی سی ایل سے کہا گیا ہے کہ چونکہ پی ٹی سی ایل نے باوجود ہماری کئی درخواستوں اور یادداشتوں کے اب تک ہمیں معیاری براڈبینڈ انٹرنیٹ نہ دے سکاہےانٹرنیٹ سپیڈ نہ ہونے کے برابر ہے ۔ چونکہ مارکیٹ میں پی ٹی سی ایل سے بدرجہ ہا بہتر نیٹ ورکس موجود ہیں جو بہت ہی معیاری اور تیز تریں انٹرنیٹ سہولتیں دے رہی ہیں اس لئے ہم تمام اہل خاندان پی ٹی سی ایل کو ہرماہ اتنے بھاری بل ادا کرنے سے قاصر ہیں۔ لہذا  بطور احتجاج اپنےتمام کنکشن ہم ختم کرانے کی درخواست کررہے ہیں۔

وہ فیس بک پوسٹ جس میں پہلی مرتبہ پی ٹی سی ایل کے کنکشن واپسی کی بات کی گئی۔

Print Friendly, PDF & Email