ہائی لینڈ میں چترالی مرغابیوں کا شکار

جب چترال کی  ہوا میں خنکی پیدا ہو جاتی ہے تو چترالیوں کی  کثیر تعداد دریا کنارے تالاب بنا کر مرغابیوں کے شکارکے لیے نکل جاتے ہیں اور شمالی علاقہ جات میں گلگت بلتستان  کا حال بھی کچھ ایسا ہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ چترال اور گلگت سے تعلق رکھنے والے پہلی کامیاب گیم ڈیویلپمنٹ ٹیم نے کئی گیم پلے اسٹور پر آپلوڈ کی جن میں سے ایک گیم مرغابیوں کے شکار کے حوالے سے ہیں اور اس گیم میں آپ مرغابیوں کے شکار کالطف مرغابیوں کو نقصان پہنچانے بنا کرسکتے ہیں۔

یہ کہانی ہے چار نوجوانوں کی جنہوں نے گیم ڈیویلپمنٹ میں کمال کر دیکھایا ہے۔ انہوں نے اپنی ایک کمپنی بنائی ہے جو KOGGOK کہلاتا ہے۔ یعنی King of Games & Game of Kings. اختشام احوز نے2015 میں اکیلے ہی اس میدان میں قدم رکھا، کیونکہ چترال میں گیم ڈیویلپمنٹ میں کوئی بندہ ان کو نہیں ملا تھا۔ "چترالی ہونے کی وجہ سے مجھے بھی یہ دھن سوار تھا کہ میں یہ اکیلے ہی کروں گا۔ لیکن بعد میں مجھے پتا چلا کہ کاروباری اصولوں میں شراکت کا بھی ذکر ہے۔ جس کو میں نے پہلے نظر انداز کیاہواتھا۔” احتشام نے کہا۔

اب یہ چار نوجوان مل کر گلگت بلتستان اور چترال کے نوجوانوں کےلیے ایک پلیٹ فارم مہیا کر رہے ہیں جہاں وہ اپنی تخلیقی صلاحیتوں میں نکھار لا سکیں گے۔

KOGGOK پانچ مختلف پلیٹ فارمز میں گیم بنا رہے ہیں۔ ان میں اینڈارئڈ، ایمازون، ٹائزن، آئی اوز اور ونڈوز شامل ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے