21مارچ کا دن مختلف پس منظروں کے ساتھ

چترال(زیل رپورٹ) سال کے بارہ مہینوں میں 21 تاریخ ہر مہینے کے تیسرے ہفتے کا آخری دن ہوتا ہے۔ لیکن مارچ کا اکیسواں تاریخ تیسرے ہفتے کے آخری دن کے ساتھ ساتھ درج ذیل  حوالوں سے بھی اہمیت کا حامل ہے۔

  • کھوار بہمنی سال کا پہلا دن۔ چترالی باشندوں اور کھوار کیلنڈرکے مطابق یہ کھوار کے نئے سال کا پہلا دن ہے اور اس دن کی مناسبت سے ہم زیل میں اپنے تمام قارئین اور کرم فرماؤں کو نئے سال کی مبارک باد دینے کے ساتھ ساتھ نیک خواہشات کا بھی اظہار کرتے ہیں۔
  • نسلی امتیاز کا عالمی دن۔ اس دن کی مناسبت سے بھی زیل میں ہم تمام چترالیوں کو اپنے مفادات کے حصول اور بھائی چارگی کے لیے ایک ہی پلیٹ فارم میں آنے کی دعوت دیتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ چترال کی ترقی میں نسلی امتیاز کا عنصر حائل نہیں ہوگا۔
  • عالمی شاعری کا دن۔ چترالی تہذیب کے عکاس اور ثقافت کے پیامبر تمام شعراء کو زیل کی جانب سے شاعری کا عالمی دن مبارک۔ زیل  کھو ثقافت کے فروغ کے لیے آپ کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہےاور امید رکھتا ہے کہ آپ چترالی ثقافت کے اصلیت کو برقرار رکھنے میں اپنی تئین کوششیں جاری رکھیں گے۔
  • نوروز کا عالمی دن۔ ایرانی تقویم کاپہلا دن جس کا آغاز بھی 21 مارچ کو ہوتا ہے۔ اورپوری دنیا کے مختلف علاقوں میں لوگ اسے جشن نوروز کےتہوار کی صورت میں مناتے ہیں۔ زیل اپنے ان تمام قارئین کو نوروز کی مبارک باد پیش کرتا ہےاور دعا گو ہیں کہ یہ نیا دن بھی آپ کے لیے ڈھیر ساری خوشیاں لے کے آئیں ۔
  • عالمی سنڈروم ڈے۔ کئی علامتوں کا ایک ساتھ ظاہر ہونے والی کیفیت اور اس بیماری سے متعلق اگاہی اور شغور کے طور اس دن کو عالمی سطح پر اقوام متحدہ کی طرف سے منایا جاتا ہے۔
  • جنگلات کا عالمی دن۔ اس دن کی مناسبت  سےہم سب پر لازم ہے کہ جنگلات کی بے دریغ کٹائی کی روک تھام میں ہم اپنا کردار ادا کریں گے اور ساتھ ہی شجر کاری کے اس مہینے میں ہر کوئی کم از کم ایک پودا ضرور لگائے۔
Print Friendly, PDF & Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے