کراچی کی عیدٹرین،انڈےوالابرگراوراب؟

سوشل میڈیا ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو خبروں، تجزیوں اورتجربوں کے ساتھ ہمہ وقت ہنسی کاسامنا بننے والےمزاح کوفروغ دینےمیں مصروف عمل ہے۔ ایسے میں چاند نواب کی عیدٹرین پررپورٹنگ ہو یا ساحل سمندر کنارے کھڑےرپورٹر کا’انڈے والابرگر‘ والاویڈیوہو، سوشل میڈیا پرآئے اوردنیا بھرسے لوگوں کی توجہ اپنی جانب کھینچ لیں۔

’کراچی میں اپنوں میں عید منانے‘ والا جملہ کئی سال گزرجانے کے باوجود سوشل میڈیاصارفین کے ذہن میں ابھی بھی تازہ ہےجیسے کل کا ہی کوئی واقعہ ہو۔ ویڈیومیں موجودرپورٹرچاند نواب عید ٹرین پر’پیس ٹوکیمرہ‘ دیتے ہوئےکہیں گھبراتے تو کہیں وہاں سےگزرنے والےراہیگیروں پربرہم ہوتے نظرآتے ہیں اوررپورٹنگ کے اختتام تک توان کاپارہ اور بھی ہائی ہوجاتاہے۔

چاندنواب کے منفرد انداز کی یہی ویڈیوبالی ووڈ کی ایک فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ کےجیتے جاگتےکردار کی کہانی بھی بنی۔

ایک بار پھر،حال ہی میں ایک اور رپورٹرکوٹی وی اسکرین پرواقعے کی کہانی گردانتے کچھ ایسے ہی حالات سے دوچار ہوناپڑا۔وڈیو اتنی ائرل ہوئی کہ بھارتی میڈیاصارفین کمنٹ کرتے نظر آئے۔

Print Friendly, PDF & Email