واٹس ایپ کے پرانے پیغامات ڈیلیٹ کرنے کی خفیہ ٹرک

واٹس کی جانب سے چند روز قبل ڈیلیٹ فار ایوری ون کا فیچر متعارف کروایا گیا تھا جسکی مدد سے صارفین بھیجے جانے والے پیغام کو 7 منٹ کے اندر اندر ڈیلیٹ کر سکتے ہیں لیکن ایک ایسی خفیہ ٹرک بھی ہے جس سے آپ ٹیکنالوجی کو بے وقوف بنا کر 7 منٹ بعد بلکہ ہفتہ پرانے پیغام بھی ڈیلیٹ کر سکتے ہیں۔

ٹرک کچھ یوں ہے کہ فون کا ایروپلین موڈ ان ایبل کریں اور واٹس ایپ بند کر دیں پھر فون کی ا سیٹنگز میں جا کر تاریخ اور وقت کو اس تاریخ سے بدل دیں جس میں بھیجے جانا والا پیغام ڈیلیٹ کرنا چاہتے ہیں۔تاریخ بدل کر واٹس ایپ آن کریں اور مطلوبہ پیغام کو ڈیلیٹ فار ایوری ون کر دیں۔ایسا کرنے کے بعد واٹس ایپ بند کریں۔ ایروپلین موڈ بھی بند کریں اور تاریخ اور وقت درست کر لیں۔

واضح رہے کہ اس ٹرک سے مہینے پرانے پیغام ڈیلیٹ نہیں کیے جا سکتے کیونکہ ایسا کرنے پر ایرر آ جاتا ہے اور فون کلاک ایڈجسٹ کرنے کا الرٹ دیتا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email