تازہ ترین

حکومت صحافیوں کے تحفظ کیلئے کام کررہی ہے، شیریں مزاری

شیریں مزاری کا کہنا ہےکہ حکومت صحافیوں کے تحفظ کیلئے کام کررہی ہے۔ وفاقی وزیرانسانی حقوق شیریں مزاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ صحافیوں کا کردار بل کی ڈرافٹنگ میں اہم رہا ہے ، جرنلسٹ پروٹیکشن قانون کیلئے وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فوادچوہدری نےدرخواست کی تھی۔ انہوں نے کہاکہ ہر چیز میں بہتری کی ضرورت ہوتی ہے۔ گزشتہ روز …

مزید پڑھئے

وزیر توانائی کی زیر صدارت لاکھڑا کول مائنز بورڈ کا اجلاس

وزیر توانائی امتیاز شیخ کی زیر صدارت لاکھڑا کول مائنز بورڈ کا اجلاس ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بورڈ کی جانب سے جھمپیر میں 8 ہزار ایکڑ پر کول ڈرلنگ کی اور مائیننگ کان کنوں کی اموات پر معاوضے کو بڑہانے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ وزیر توانائی امتیاز شیخ نے کہا کہ انسانیت کو ترجیح دی جانی چاہیے …

مزید پڑھئے

کابینہ کی الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے متعلق سفارشات کی منظوری

کابینہ نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے متعلق کابینہ کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دے دی۔ حکومت نے ای وی ایم اور آئی ووٹنگ کے لیے شیڈول تیار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کو فنڈز کی فراہمی نئے قانون پر عملدرآمد پر مشروط کر دی گئی۔ کابینہ اجلاس میں کمیٹی کنوینیئر شبلی فراز نے سفارشات پیش کیں۔ حکومت نے …

مزید پڑھئے

رانا شمیم پیر تک بیان حلفی جمع کرائیں ورنہ فرد جرم عائد کریں گے، اسلام آباد ہائی کورٹ

اسلام آباد ہائی کورٹ نے رانا شمیم کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں پیر تک اصلی بیان حلفی جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کے بیان حلفی کی خبر پر توہین عدالت کیس کی سماعت …

مزید پڑھئے

موٹرولا کا نیا فلیگ شپ فون جس کے فیچر آپ کو حیران کر دیں گے

موٹرولا وہ واحد اور پہلی کمپنی ہے جو نئے فلیگ شپ پراسیسر اسنیپ ڈراگون 8 جنریشن 1 کو استعمال کر رہی ہے جسے حال ہی میں کوالکوم نے جاری کیا تھا۔ موٹرولا اپنا نیا فلیگ شپ فون موٹو ایچ ایکس 30 رواں ماہ کی 9 تاریخ کو متعارف کروانے جارہا ہے۔ کمپنی کے مطابق اس فون کی سب سے خاص …

مزید پڑھئے

پاکستان تحریک انصاف اب غنڈہ گردی سے بلدیاتی الیکشن لڑنا چاہتی ہے، عابد شیر علی

  مسلم لیگ (ن) کے رہنما عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اب غنڈہ گردی سے بلدیاتی الیکشن لڑنا چاہتی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں عابد شیرعلی نے لکھا کہ علی امین گنڈا پور ووٹرز کو دھمکا رہا ہے، تحصیل ناظم کے لیے اس کے بھائی کو …

مزید پڑھئے

آسٹریلیا کرکٹ بورڈ کے چار رکنی وفد کی پاکستان آمد

آسٹریلیا کرکٹ بورڈ کے چار رکنی وفد صورتحال کا جائزہ لینے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ مہمان وفد کراچی، اسلام آباد اور لاہور میں کرکٹ، سیکورٹی، لاجسٹک اور کوویڈ 19 کی صورتحال کا جائزہ لے گا، اور نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا دورہ بھی کریں گے۔ کراچی میں انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد چار رکنی وفد راولپنڈی اور لاہور روانہ ہوگا۔ …

مزید پڑھئے

افغان لڑکی کا امریکی صدر کو خط، ملالہ نے پڑھ کر سنا دیا

ملالہ یوسفزئی نے واشنگٹن دورے کے دوران افغان لڑکی کا امریکی صدر کو خط پڑھ کر سنادیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق کی علبردار ملالہ یوسفزئی نے واشنگٹن کا دورہ کیا اور اس دوران انہوں نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے ساتھ کھڑے ہوکر ایک 15 سالہ افغان لڑکی ستودہ کی طرف سے …

مزید پڑھئے

ضمنی انتخابات این اے 133 میں پرو مسلم لیگ ن ووٹ بڑھ گیا، خواجہ سعد رفیق

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ضمنی انتخابات این اے 133 میں الحمدللہ پرو مسلم لیگ ن ووٹ بڑھ گیا اور اینٹی مسلم لیگ ن ووٹ کم ہوگیا ہے۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ انتخابات 2018میں تحریک لبیک پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی کے …

مزید پڑھئے

امریکا نے چین میں سرمائی اولمپکس کا سفارتی بائیکاٹ کردیا

امریکا نے بیجنگ سرمائی اولپمکس 2022 کے سفارتی بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے۔ واشنگٹن ڈی سی میں وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ امریکا آئندہ برس چین میں ہونے والے سرمائی اولمپکس اور پیرا لمپکس میں کوئی سفارتی یا سرکاری وفد نہیں بھیجے گا۔ جین ساکی نے کہا کہ یہ فیصلہ چین کی …

مزید پڑھئے