تازہ ترین

سیالکوٹ واقعے سے پاکستان کا نام دنیا میں بدنام ہوا ہے، علی زیدی

وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ سیالکوٹ واقعے سے پاکستان کا نام دنیا میں بدنام ہوا ہے۔ انہوں نے کراچی ایئرپورٹ پر مسافروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیالکوٹ میں پیش آنے والے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں، یہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔ علی زیدی نے کہا کہ اس طرح کے افسوسناک واقعات کی …

مزید پڑھئے

امریکا اور روس کے صدور یوکرین کے مسئلے پر مذاکرات کیلیے تیار

امریکی صدر جو بائیڈن اور روسی ہم منصب ولادیمیر پیوتن نے یوکرین کے مسئلے پر مذاکرات کے لئے رضامندی ظاہر کردی ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن اور روسی ہم منصب ولادیمیر پیوتن منگل کو وڈیو کال پر بات کریں گے، جس میں یوکرین کا مسئلہ زیر غور آئے گا۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین …

مزید پڑھئے

پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت  مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کریں گے۔ ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ورچوئل ہوگا، اجلاس کا ایک نکاتی ایجنڈا جاری …

مزید پڑھئے

جہلم میں خطرناک ٹریفک حادثہ، 3 افراد جاں بحق

جہلم جی ٹی روڈ دینہ میں خطرناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جہلم جی ٹی روڈ دینہ میں کوسٹر پل سے نیچے جاگری جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 25 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ 15زخمیوں کو رورل ہیلتھ سینٹر دینہ اور جہلم منتقل کردیا گیا ہے جن میں سے …

مزید پڑھئے

لاہور: این اے 133میں ضمنی الیکشن، پولنگ جاری

لاہور کے حلقے این اے 133 میں ضمنی الیکشن کا آغاز ہو گیا ہے۔  پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے شروع ہوا جوکہ شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہےگی۔ حلقے میں 254 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں جن میں سے 34 حساس اور 21 کو حساس ترین قرار دیا گیا ہے۔  حلقے این اے 133 …

مزید پڑھئے

بلوچستان میں موسم سرما کی پہلی برفباری، کراچی میں سردی بڑھنے کا امکان

ملک کے بیشترعلاقوں میں آج موسم خشک اور سرد رہے گا۔ کراچی کا موسم: محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی شہر میں صبح سویرے ہلکی دھند چھائی ہوئی ہے، آج دن میں موسم خشک اور رات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔ کراچی میں موجودہ درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ ہوا کی رفتار آٹھ کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ …

مزید پڑھئے

بلوچستان میں طیارہ گرکر تباہ

 بلوچستان کے علاقے آواران میں چھوٹا لائٹ ویٹ جہاز “جیروکاپٹر” گرکر تباہ ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق لائٹ ویٹ جہاز”جیروکاپٹر” کے پائلٹ قاضی اجمل تھے،جوکہ اس افسوسناک حادثے میں جاں بحق ہو گئے۔ پائلٹ قاضی اجمل اپنا جیروکاپٹر لیکر گزشتہ رات کراچی سے فلائنگ کرکے بلوچستان کی حدود میں داخل ہوئے تھے۔ جہاز پولڈاٹ کے مقام پر کریش ہوا۔   بلوچستان …

مزید پڑھئے

ڈھاکا ٹیسٹ کا دوسرا دن؛ بارش کے باعث کھیل تاخیر کا شکار

پاکستان اور بنگلا دیش کے مابین کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل بارش کے باعث شروع نہیں ہوسکا۔ ڈھاکا کے شیر بنگلا کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کا کھیل بارش کے باعث تاحال شروع نہیں ہوسکا۔ میچ کے پہلے دن بھی بارش اور خراب روشنی …

مزید پڑھئے

بھارتی فوج کی فائرنگ سے 11 بے گناہ کانکن ہلاک

بھارتی ریاست ناگا لینڈ میں فورسز نے فائرنگ کرکے 11 بے گناہ کان کنوں کو ہلاک کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست ناگا لینڈ کے ضلع مون کے گاؤں تیرو میں کوئلے کی کان میں کام کرنے والے کانکن ایک وین میں سوار ہوکر اپنے گھر واپس جارہے تھے کہ بھارتی فوج نے ان پر فائرنگ کردی، جس کے …

مزید پڑھئے

مسلم لیگ ن کی الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی

مسلم لیگ ن نے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کر دی۔ ذرائع کے مطابق این اے 133 لاہور کے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں مسلم لیگ ن نے پولنگ اسٹیشنز کے اوپر امیدوار کی فلیکسز اور بینرز آویزاں کر دئیے ہیں۔ پیپلزپارٹی کے کارکنوں کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر احتجاج بھی کیا گیا، …

مزید پڑھئے