روزانہ ارکائیوز

نااہل درباری خاطر جمع رکھیں اگلے 5 سال بھی خان کے ہیں، شہباز گِل

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا ہے کہ نااہل درباری خاطر جمع رکھیں اگلے 5 سال بھی خان کے ہیں۔ انہوں نے مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کورونا کے دوران دنیا کی معیشتیں تباہ ہوئیں مگر پاکستانی معیشت مستحکم ہوئی ہے۔ شہباز گِل نے کہا کہ عمران خان عوام …

مزید پڑھئے

تربیلا میں پانی کی آمد 26 ہزار400 کیوسک ہے

تربیلا میں پانی کی آمد 26 ہزار400 کیوسک اوراخراج 45 ہزارکیوسک ہے۔ تفصیلات کے مطابق منگلا میں پانی کی آمد 12 ہزار400 کیوسک اور اخراج 30 ہزارکیوسک ہے، چشمہ میں پانی کی آمد 54 ہزار500 کیوسک اور اخراج 45 ہزار کیوسک ہے، ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 12 ہزار200 کیوسک اوراخراج 05 ہزارکیوسک ہے …

مزید پڑھئے

سیمی فائنل کےلیے کوالیفائی کرنا قابل فخر لمحہ ہے، بابراعظم

کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ سیمی فائنل کےلیے کوالیفائی کرنا قابل فخر لمحہ ہے۔ کپتان بابر اعظم نے گزشتہ روز میچ جیتنے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں کہا کہ سیمی فائنل میں پہنچ گئے مگر کام یہاں ختم نہیں ہوا۔ انکا کہنا تھا کہ یہ سب کچھ ٹیم کی کارکردگی اور کوششوں …

مزید پڑھئے

اسٹیٹ بینک سے ایکسچینج ریٹ میں مداخلت کا میکنزم اور بیان پر وضاحت طلب

سینیٹ کی خزانہ کمیٹی نے گورنر اسٹیٹ بینک سے ایکسچینج ریٹ میں مداخلت کا میکنزم اور بیان پر وضاحت طلب کرلی۔ سینیٹ کی کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف کمیٹی کے ارکین پھٹ پڑے۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹر طلحہ محمود کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں …

مزید پڑھئے

پی ٹی آئی حکومت کی خصوصی توجہ کے باعث ٹیکسٹائل برآمدات میں اضافہ ہورہا ہے، فرخ حبیب

وزیرمملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی خصوصی مراعات اور توجہ کے باعث ٹیکسٹائل برآمدات میں اضافہ ہورہا ہے۔ ‏انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں بتایا کہ کورونا کے باوجود پاکستان میں ٹیکسٹائل کی برآمدات کا حجم جولائی تا اکتوبر 6 ارب ڈالرز کیساتھ تاریخ …

مزید پڑھئے

عمران خان کا استعفیٰ سب بڑا ریلیف پیکج ہے، مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خا ن کا استعفیٰ سب بڑا ریلیف پیکج ہے جو عوامی مشکلات میں کمی اور آسانیاں لانے کا سنگ میل ثابت ہوگا۔ ترجمان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وفاقی وزیر فواد چوہدری کے ٹوئٹ پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ‏مہنگائی، معاشی تباہی اور بے …

مزید پڑھئے

فوڈ ڈیلیوری کے لیے روبوٹس کے استعمال میں حیرت انگیز اضافہ

کورونا وبا سے پہلے گاہکوں تک خوراک پہنچانے کے لیے روبوٹس کا استعمال بہت محدود تھا، تاہم وائرس کے پھیلاو کی وجہ سے سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی ضرورت پیش آئی تو انسانوں کی جگہ چھوٹی چھوٹی خودکار مشینوں نے یہ خدمت فراہم کرنا شروع کر دی۔ ایسوسی ایٹڈ پریس کی ایک رپورٹ کے مطابق اس وقت امریکہ اور یورپ …

مزید پڑھئے

وزیر اعظم کا وفاقی اداروں میں سہولت کار افسران مقرر کرنے کا حکم

وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی اداروں میں سہولت کار افسران مقرر کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت دی ہے کہ 39 وفاقی ڈویژنز میں اوورسیز پاکستانیوں کیلئے سہولت کار افسر مقرر کیا جائے۔ انہوں نے 13 وزارتوں کے 34 ذیلی اداروں میں خصوصی سیکشن اور ڈیسک قائم کرنے کا بھی حکم دے دیا ہے اور ان …

مزید پڑھئے

بلوچستان سے راولپنڈی جانیوالی مسافر بس کھائی میں گرگئی، 18 افراد جاں بحق

بلوچستان سے راولپنڈی جانیوالی مسافر بس منجھاڑی کے مقام پر دوسو فٹ گہری کھائی میں گر گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 18 افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد  زخمی ہوگئے ہیں۔ ریسکیو کےلیے مقامی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پہنچ گئیں جبکہ زخمیوں کو کوٹلی اسپتال شفٹ کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ بلوچستان سے راولپنڈی جانے …

مزید پڑھئے

وزیراعظم بڑے عوامی ریلیف پیکج کا اعلان کریں گے، فواد چوہدری

وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم بڑے عوامی ریلیف پیکج کا اعلان کریں گے۔ وفاقی وزیرفواد چوہدری نےسماجی ویب سائیٹ ٹوئٹر پرجاری ایک پیغام میں بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان قوم سے خطاب میں ملکی تاریخ کے بڑے عوامی ریلیف پیکج کا اعلان کریں گے۔ عوام کی تکالیف کا تدارک عمران خان کی …

مزید پڑھئے