روزانہ ارکائیوز

تاندلیانوالہ میں دوران ڈکیتی ایک شخص قتل

تاندلیانوالہ میں دوران ڈکیتی ایک شخص کو مبینہ ڈاکوؤں نے قتل کر دیا ہے۔ واقعہ تھانہ سٹی کی حدود چک نمبر 392 میں پیش آیا جہاں مسلح ڈاکوؤں نے مقتول میر محمد کے ڈیرے پر مال مویشی لوٹنے کے چکر میں اسے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ مقتول میر محمد کے بھائی نے میڈیا کو بتایا کہ مزاحمت پر …

مزید پڑھئے

علی ظفر قطری حکومت کے شکر گزار

پاکستان کے معروف گلوکار اور اداکار علی ظفر نے فارمولا1 گراں پری میں بلائے جانے پر قطر کی حکومت کا شکریہ ادا کر دیا۔ معروف گلوکار علی ظفر نے اپنے انسٹاگرام پر قطری حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایک پیغام جاری کیا ہے۔   View this post on Instagram   A post shared by Ali Zafar (@ali_zafar) گلوکار نے …

مزید پڑھئے

پاکستان میں کورونا سے آج مزید 11 افراد جان کی بازی ہار گئے

پاکستان میں کورونا وائرس سے آج مزید 11 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 28714 ہوگئی جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 28424 ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس سے 6جبکہ خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے 5افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی …

مزید پڑھئے

حریم شاہ اداکارہ ماہرہ خان کی نقل کرنے لگیں

پاکستان کی متنازع ٹک ٹاک اسٹار و اداکارہ حریم شاہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ حریم شاہ نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو پوسٹ کی ہیں۔   View this post on Instagram   A post shared by Hareem Bilal shah (@hareem.shah_official_account) ٹک ٹاک اسٹار کی جانب سے شئیر کی گئی ویڈیو میں انہیں …

مزید پڑھئے

مسلم لیگ ن کے ہتھکنڈے اب نہیں چلیں گے کیونکہ عوام اب جاگ چکی ہے، شہزاد سعید

سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی وسطیٰ پنجاب شہزاد سعید چیمہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے ہتھکنڈے اب نہیں چلیں گے کیونکہ عوام اب جاگ چکی ہے۔ شہزاد سعید نے علی پرویز ملک کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز سے پیسوں کے لین دین ووٹرز کی خرید و فروخت کی ویڈیوز سامنے آ رہی …

مزید پڑھئے

گلشن حدید میں تشویش ناک حالت میں نومولود بچی کے ملنے کا واقعہ

گلشن حدید میں تشویش ناک حالت میں نومولود بچی ملی ہے۔ کراچی کے علاقے گلشن حدید میں جمعے کے روز جھاڑیوں سے تشویش ناک حالت میں نومولود بچی کے ملنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ بچی دوران علاج این آٸی سی ایچ ہسپتال میں دم توڑ گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نومولود بچی جلدی مرض میں بھی مبتلا …

مزید پڑھئے

سینٹرل جیل میں قیدی بھی مسائل کے حل کے لیے سوشل میڈیا استعمال کرنے لگے

سینٹرل جیل میں قید قیدی بھی مسائل کے حل کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارم استعمال کرنے لگے ہیں۔ سینٹرل جیل لاڑکانہ میں قید قیدی بشیر عرف بشو شابرانی نے شنوائی نہ ہونے پر ویڈیو بنا کر جاری کر دی۔ قیدی بشیر شابرانی کا ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ 30 سال سے قید کاٹ رہا ہوں پھر بھی سرکار …

مزید پڑھئے

کورونا وائرس کا نیا ویرینٹ: برطانیہ میں دوبارہ ماسک پہننے کا ‘قانون’

جنوبی افریقہ میں نئے کورونا وائرس ویرینٹ ‘اومیکرون’ کے سامنے آنے کے بعد برطانیہ نے جہاں دیگر پابندیاں نافذ کی ہیں وہیں دکانوں اور سپر مارکیٹس میں منگل سے تمام خریداروں کے لیے ماسک پہننے کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ یہ اقدام حکومت کی جانب سے ہفتے کے روز اعلان کیے جانے کے بعد سامنے آیا ہے کہ …

مزید پڑھئے

انگلش چینل میں ڈوبنے والی عراقی خاتون کے والد کا اسمگلرز کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

یورپی ممالک، برطانیہ اور فرانس کے درمیان موجود انگلش چینل کو عبور کرنے کی کوشش میں گزشتہ دونوں ایک کشتی ڈوب گئی تھی، اس واقعے میں ہلاک ہونے والی عراقی کرد خاتون مریم کے والد نے انسانی اسمگرز کو مافیا قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔ عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق مریم کے والد نوری …

مزید پڑھئے

ڈیفنس میں کار پر فائرنگ کا واقعہ

ڈیفنس سن سیٹ بلیوارڈ سگنل پر کار میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس حکام نے واقعے کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان لوٹ مار کے بعد فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوئے جس سے کار سوار خاتون اور ایک مرد زخمی ہو گئے۔ پولیس …

مزید پڑھئے