شمالی علاقہ جات

شندورپولوفیسٹول کی ونر چترال Aکے ٹیم کے اعزاز میں ڈی سی ہاؤس میں تقریب

چترال(زیل نمائندہ) جشن شندور۲۰۱۹ کے فائنل میچ کی فاتح چترال Aپولوٹیم کے اعزاز میں ڈپٹی کمشنر لوئیر چترال ہاؤس میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر پولو ٹیم کے کھلاڑیوں سمیت ڈپٹی کمشنرنوید احمد، ضلعی انتظامیہ کے افسران، پولو کمیٹی کے عہدیداران سمیت پولو شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔  اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لوئیر چترال …

مزید پڑھئے

ڈپٹی کمشنر زیرین چترال کا دورہ بموریت

بمبوریت(زیل نمائندہ)زیرین چترال کے ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے گزشتہ دنوں منفرد ثقافت کے امین لوگوں کی سرزمین بمبوریت کا دورہ کیا۔   انہوں نے علاقے کے لوگوں سے ملے اور ان کو درپیش مسائل کے حل میں کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔  ڈپٹی کمشنر نےکالاش عجائب گھر کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر رکھے ہوئے اشیاء …

مزید پڑھئے

ملاکنڈ سے چترال کو ملنے والی بجلی اتوار کو بند رہے گی

Zeal Breaking News

 چترال (زیل نمائندہ) ریزیڈینٹ انجینئر گولین گول پن بجلی گھر کے دفتر سے جاری ایک مراسلے کے مطابق ملاکنڈ گرڈ سے چترال کو دی جانے والی بجلی مورخہ   21جولائی بروز اتوار صبح آٹھ بجے سے شام  چار بجےتک بند رہے گی۔

مزید پڑھئے

محکمہ سی این ڈبلیو کی نااہلی، ٹینڈر کو دو ماہ گزرنے کے باؤجود چترال بونی روڈکی مرمت نہ ہوسکی

بونی (زیل نمائندہ)محکمہ سی اینڈ ڈبلیو چترال کی نااہلی کی وجہ سے  چترال بونی روڈ کی مرمت کے لیے ٹینڈر ہوئے دو ماہ کا عرصہ گزر گیا مگر تاحال اس پر کام شروع نہ ہوسکا۔ ذرائع کے مطابق چترال بونی روڈ کے لیے تین قسم کے فنڈز ریلیز ہوچکے ہیں ۔ان میں سے ایک پیچ ریپیرینگ یعنی پختہ سڑک میں …

مزید پڑھئے

مداشیل کریم آباد میں گاڑی کا حادثہ، دو افراد جان بحق

کریم آباد(زیل نمائندہ)چترال ٹاؤن  سے کریم آباد جانے والی ٹیوٹاجیپ مداشیل کے مقام پرگہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں ڈرائیورسمیت دوافرادجان بحق ہوگئے۔ جان بحق ہونے والوں میں  ڈرائیوراعتبارخان سکنہ آڑیان دروش اورعبدالولی خان سکنہ اوسیاک دروش شامل ہیں  ۔ حادثے کے بعد مقامی افراد اور شوغور پولیس نے لاشین نکاکرڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال چترال منتقل کیا جہاں سے ان …

مزید پڑھئے

عوامی خدمات تک رسائی بارے گرم چشمہ میں آگاہی پروگرام

گرم چشمہ(زیل نمائندہ)چترال کی وادی گرم چشمہ میں عوامی خدمات تک رسائی یعنی Right to Public Service commission نےعوامی آگاہی مہم کا آغاز کردیاہے ۔اس موقع پر چیف کمشنررائٹ ٹو سروس کمیشن مشتاق جدون مہمان خصوصی تھے۔ آگاہی مہم کی تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر منیر احمد  نے شرکا ء کوبتایا کہ اب ٹی ایم اے …

مزید پڑھئے

کراچی سےگم شدہ چترالی نوجوان کااپنے عزیزو اقارب کی تلاش

چترال (زیل نمائندہ) دس سال پہلے چترال سے کراچی پہنچنےکے بعد گم شدہ  بچہ کوئٹہ سے ہوتا ہوا چترال پہنچ گیا ہے اور اپنے عزیزو اقارب سے ملنے کےلیے بے تاب ہے۔ تفصیلات کے مطابق مبارک شاہ نامی شخص نے جو اپنے گاؤں میں پرچون کا دوکاندار تھادس سال پہلے  اپنے آٹھ سالہ بیٹے کو ایک مولانا صاحب کے ساتھ …

مزید پڑھئے

خطیب خلیق الزمان کی بیٹی کی نکاح کی تقریب شاہی مسجد میں ادا ہوئی

چترال(زیل نمائندہ) خطیب شاہی مسجد چترال مولانا خلیق الزمان کی بیٹی عادلہ حنیف جو عالمہ فاضلہ اور ایم اے عربی پاس ہے  اس کی نکاح حافظ محمد عالم گیر ولد  فضل عظیم مہتر جو سکنہ بروز کے ساتھ شاہی مسجد میں ایک نہایت سادہ تقریب میں منعقد ہوئی۔نکاح شاہی مسجد کے پیش امام قاری محمد شبیر نے پڑھائی۔ نکاح کے …

مزید پڑھئے

میرے بیٹے کا مفت علاج کروانے پر آرمی چیف کا شکریہ، صوبیدار(ر) شہاب الدین

چترال(زیل نمائندہ)دروش  سے تعلق رکھنے والے ریٹائرڈ صوبیدار شہاب الدین نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور کور کمانڈر  پشاور لیفٹنٹ جنرل شاہین مظہر محمود کااپنے بیٹے کا مفت علاج کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے ۔ انہوں نے ایک پریس کانفرس میں کہا ہے کہ  ان کے معصوم بچے کی پکار پر لبیک کہہ کر ان …

مزید پڑھئے

گولین کے متاثرین سیلاب کےلیے امدادی اور بحالی کا کام زوروشور سے جاری

گولین(زیل نمائندہ) گزشتہ اتوار کے دن گولین میں گلیشئرپھٹنے سے سیلاب نے تباہی مچادی تھی جس کی وجہ سے متعددگھر، زرعی زمین اور درخت سیلابی ریلوں کی زد میں آکر بہہ گئے تھے۔ ایک ہفتہ گزرنے کے بعد اب بھی گولین کا زمینی راستہ بحال نہیں ہوا ہے۔  گولین ویلی میں محسور لوگوں تک امداد پہنچانے کے لیے الخدمت فاؤنڈیشن …

مزید پڑھئے