شمالی علاقہ جات

انتظامیہ اپر چترال AKRSP کا شکر گزار ہے۔ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود

اپر چترال (زیل نمائندہ) اے۔کے۔آر۔ایس۔پی اپر چترال کینڈین حکومت کی مالی تعاون سے گرلز ڈگری کالج بونی میں بارہ کمروں پر مشتل ائیسولیشن رومز ضروریات اور درکار سہولیات سے اراستہ کرکے آج انتظامیہ اپر چترال کو حوالہ کردی۔کمروں کے ساتھ واش روم کی سہولت،مریض کے لیے سنیٹائزر ضرورت کے مختلف سامان اور میڈیسن رکھے گئے ہیں۔ اور سٹاف کے رہنے …

مزید پڑھئے

قرنطینہ مراکز آبادی سے باہر بنائے جائیں۔ بشیر احمد صدر پی پی پی

Zeal Breaking News

چترال(زیل نمائندہ) پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر  بشیر احمد نے ایک تحریری بیان میں ضلعی انتظامیہ پر زوردیا  ہے کہ قرنطینہ مراکز کو شہر سے باہر منتقل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ٹاؤن ٹو کے لوگ نہایت تشویش میں مبتلا ہیں کیونکہ ٹاؤن 2 میں محتلف ہاسٹلوں، ہوٹلوں اور سرکاری عمارتوں میں قرنطینہ  مراکز قائم کئے گئے ہیں جن …

مزید پڑھئے

چترال میں کوروناوائرس کے روک تھام کے لیے کوشش جاری ہے

چترال (زیل نمائندہ)چترال میں اب تک کوروناکاکوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے لیکن پھربھی ضلعی انتظامیہ اس وبا سے بچنے کے لیے عملی اقدامات اٹھارہی ہے۔ چترال کے دونوں اضلاع  میں لاک ڈاؤن ہے تاہم ضروری اشیاء کی دکانیں کھلی ہیں ۔علاقے  کے طول وعرض میں گیارہ قرنطینہ قائم کیے گئے ہیں جہاں دوسرے اضلاع سے آنے والوں کو ٹھرایا …

مزید پڑھئے

چترال میں بادل خوب برسنے لگے، موسم سرد

چترال (زیل نمائندہ) چترال میں وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ آج صبح سے چترال کے اکثر مقامات پر بارش اور بالائی علاقوں میں برف باری کی خبریں موصول ہورہی ہیں۔ بارش کی وجہ سے چترال کا موسم سرد ہوگیا ہے اور لوگ ہیٹرجلانے اور بہارکے موسم  شروع ہونے کے ساتھ گھروں سے …

مزید پڑھئے

ریسکیو1122کی طرف سے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں جراثیم کش اسپرے

چترال (زیل نمائندہ)علاقے میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور احتیاطی تدابیر کے لیے ریسکیو 1122کی طرف سے جراثیم کش اسپرے کا سلسلہ جاری ہے ۔ گزشتہ ہفتے سے جاری اس مہم کے تحت  ٹاؤں چترال کے مختلف مقامات میں اسپرے کرایا گیا جس میں بازار،جنرل بس اسٹینڈ،مادراینڈ چائلڈ ہسپتال، کامرس و ڈگری کالج ہاسٹلز،ہسپتال روڈ سمیت دوسرے مقامات …

مزید پڑھئے

قرنطینہ میں چندروز گزار کر ذمہ داری کا ثبوت دیں،ڈی سی اپر چترال

بونی(زیل نمائندہ) اپر چترال کے ڈپٹی کمشنر شاہ سعود نے کہا ہے کہ نیچے علاقوں سے آنے والے اگر چنددن قرنطینہ میں گزاریں تو ان کے خاندان کے افراد اس وبائی مرض سے بچ جانے کے ساتھ ساتھ پوراگاؤں اس خطرناک وباسے بچ سکتا ہے۔یہ بات انہوں نے گورنمنٹ ڈگری کالج خاندان بونی میں قرنطینہ میں موجود لوگوں سے  خطاب …

مزید پڑھئے

ضلعی انتظامیہ اپر چترال کا علماء اورواعظین کو کردار ادا کرنے پر زور

بونی (زیل نمائندہ ) کوروناوائرس کے پھیلاؤکے خلاف حفاظتی اقدامات اور آگاہی بہم پہنچانے کے لیے اپر چترال کے انتظامیہ نے تمام علماء کرام اور واعظین سے گزارش کی ہے کہ وہ  اپنے اپنے عبادت گاہوں میں جاکر اس جان لیوا وبا کے حوالے سے لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے آگاہی مہم شروع کریں تاکہ اس وبا کے روک تھام کے …

مزید پڑھئے

موری لشٹ میں خیبر کالج کے قریب پٹرول پمپ اور سیاحوں کیلئے ٹورزم سنٹر کا قیام

چترال(زیل نمائندہ) چترال کے خوبصورت اور وسیع علاقے  موری لشٹ میں واقع خیبر کالج کے ساتھ  پٹرول پمپ کے ساتھ  سیاحوں کی قیام کیلئے بھی  مرکز کھول دیا گیا۔ سیاحوں کی اس قیام گاہ میں کمروں کے ساتھ ساتھ، باورچی حانہ بھی بنایا گیا ہے جس سے باہر سے آنے والے مسافر اور سیاح استفادہ کرسکتے ہیں اور یہاں ان  …

مزید پڑھئے

کورونا کے خلاف جنگ میں الخدمت چترال پیش پیش

چترال (زیل نمائندہ ) ملک میں کورونا وائرس کی وباسے ایک ہیجانی کیفیت پیدا ہوئی ہے  اور ہرطرف افراتفری اور پریشانی کا عالم ہے۔ایک طرف انتظامیہ شہریوں کو محتاط رہنے اور حفاظتی اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زوردے رہی ہے تو دوسری طرف الخدمت فاؤنڈیشن  چترال کے رضاکار اس وائرس کے حوالے سے  آگاہی بہم پہنچانے میں مصروف عمل ہیں۔ …

مزید پڑھئے

چترال میں کورونا کامشتبہ مریض،ٹیسٹ کے لیے پشاور منتقل

Zeal Breaking News

چترال(زیل نمائندہ) مستوج اپر چترال سے تعلق رکھنے والے شخص میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے کے بعد اسے ٹیسٹ کے لیے پشاور منتقل کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق شجاع الرحمان جو چنددن پہلے کراچی سے چترال آتے ہوئے دروش کے مقام پر اسکریننگ کے بعد جسم میں وائرس کی علامات کی بناء پر قرنطنیہ میں رکھا گیا …

مزید پڑھئے