شمالی علاقہ جات

جامعہ چترال میں یوم یکجہتی کشمیر: بھارت کی سخت الفاظ میں مذمت

سین لشٹ (نامہ نگار) مقبوضہ کشمیر کے مخصوص آٸینی سٹیٹس کو ختم کرنے کی ہندوستانی حکومت کے پریشان کُن فیصلے کی مذمت اور مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کی خاطر آج جامعہ چترال میں ایک تقریب کا اہتمام ڈاٸریکٹریٹ آف سٹوڈنٹس سوساٸٹیز کے زیرِ انتظام کیا گیا۔ تقریب کی صدارت جناب ڈاکٹر ضیا ٕ الحق صاحب ڈاٸیریکٹر اکیڈیمیکس نے …

مزید پڑھئے

کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی، چترال میں بڑا جلسہ

چترال (زیل نمائندہ )ملک کے دوسرے علاقوں کی طرح چترال میں بھی یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا۔ اس موقع پر کشمیر میں بھارتی جارحیت اور انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ ریلی چترال بازار سے ہوتی ہوئی اتالیق چوک پہنچ کر جلسے کی شکل اختیار کی۔ جلسے میں سیاسی و غیر سیاسی شخصیات ، وکلاء …

مزید پڑھئے

۶ اگست کو صوبے کے تمام تعلیمی ادارے یوم یکجہتی کشمیر منائیں گے

پشاور(زیل نمائندہ) کشمیر میں ہندوستان کی جارحیت اور انسانی حقوق کی مکمل پامالی کے خلاف کل بروز منگل ۶ اگست کو صوبے کے تمام تعلیمی ادارے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے یوم یکجہتی کشمیر منائیں گے۔ وزیر اعلٰی صوبہ خیبر پختونخوا کی ہدایات کی روشنی میں محکمہ ایلمینڑی  اینڈسکینڈری ایجوکیشن کے دفتر سے جاری مراسلے میں کہا گیا …

مزید پڑھئے

ضلعی انتظامیہ چترال کی طرف سے موری پائین کے جان بحق ہونے والوں کے ورثاء میں چیک کی تقسیم

موری پائین (زیل نمائندہ ) گزشتہ ماہ کی ۷ تاریخ کو گولین گول میں سیلابی ریلوں کی وجہ سے ایک طرف روڈکو نقصان پہنچاتھاتو دوسری طرف کجو،برغوزی اور موری پائین کو جانے والی پائپ لائن بھی سیلابی ریلوں کی زد میں آکر مکمل طور پر تباہ ہواتھا۔ موری پائین کے لوگوں کی طرف سے  اپنی مدد آپ کے تحت متاثرہ …

مزید پڑھئے

چترال کے لینڈ ریکارڈ میں ٹیمپرینگ  یعنی جعلی سند رکھنے کا انکشاف

چترال(زیل نمائندہ )چترال کے بالائی علاقے جونالی کوچ میں اربوں مالیت کی زمین کو اپنے نام کرنے کی ناکام کوشش  بے نقاب ہوا۔ گلگت بلتستان کے سابق گورنر پیر کرم علی شاہ کے کارندوں نے چترال کے جوڈیشل کونسل میں بھی سر شجاع الملک کے نام سے ایک جعلی سند ریکارڈمیں رکھنے کی ناکام کوشش کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق …

مزید پڑھئے

ایون میں کل چترال محفل مشاعرہ

ایون(زیل نمائندہ)چترال کے خوب صورت اوردل کش وادی ایون میں معروف سماجی اور ادبی شخصیت عنایت اللہ اسیر کی رہائش گاہ میں کل چترال محفل مشاعرے کا اہتمام کیا گیا۔ انجمن ترقی کھوار حلقہ ایون اور انجمن شمع فروزان ایون کی مشترکہ انتظام سے منعقدہ اس مشاعرے میں بہت بڑی تعداد میں شعراء کرام نے حصہ لیا۔ معروف قانون دان عبد الولی ایڈوکیٹ مہمان خصوصی تھے جبکہ تقریب کی صدارت میجر ریٹائرڈ شہزادہ شمس الملک  کررہے تھے۔ مشاعرے کا عنوان تھا "چھترارو بوژو مگر چھتراریو مو بوژو”۔  مشاعرے میں بروز کے طالب علم نے حافظ خوش ولی خان کا بہت خوبصورت نعت شریف پیش کیا۔ شعراء نے اپنے کلام میں عوام کو یہ پیغام دینے کی کوشش کی کہ چترال کو تقسیم ہونے سے تم لوگ اپنا محبت، ملنا جلنا اور اپنی روایات برقرار رکھنا۔بعض شعراء نے موجودہ حکومت کی مہنگائی اور ان کی پالیسیوں کی وجہ سے عوام کی پریشانی کا بھی منظر کشی کی کوشش کی۔ کچھ شعراء نے حکومتی پالیسی کو سراہا بھی۔بالائی چترال سے آئے ہوئے شعراء نے بھی ترنم کے ساتھ اپنا کلام پیش کرکے حاضرین کو محظوظ کیا۔ بعض شعراء نے اپنے کلام کے ذریعے عوام کو یہ پیغا م دینے کی کوشش کی کہ وہ محنت کرے  اور ترقی کے راہ پر گامزن ہو     کیونکہ چترال میں زیادہ تر کاروبار باہر سے آئے ہوئے کاروباری لوگوں نے قبضہ کیا ہے۔ مشاعرے …

مزید پڑھئے

کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ایمرجنسی آپریشن سینٹر کا قیام

چترال زیل نمائندہ صوبے میں موں سون کی بارشوں اور خصوصاً چترال میں بارشِ اور گلیشیرز پھٹنے سے سیلاب کی صورت میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایمرجنسی آپریشن سینٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ چترال کے تمام لائن ڈیپارٹمنٹ کے فوکل پرسن اس میں شریک ہوں گے۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ان نمبروں …

مزید پڑھئے

AKHSS سین لشٹ کے طلبا کی شاندار کارکردگی

چترال(زیل نمائندہ) آغا خان ہائیر سیکنڈری اسکول سین لشٹ چترال کے طلباء نے آغاخان یونیورسٹی ایگزامینشن بورڈ کے ثانوی اور اعلیٰ ثانو ی اسکول سرٹیفیکٹس کے امتحانات میں نمایان کا رکردگی کا مظاہر ہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس سی دوم میں اویس اللہ فیض نے 550 میں سے 434 نمبر حاصل کرکے پورے پاکستان سائنس گروپ میں تیسری پوزیشن …

مزید پڑھئے

صوبے میں بارشوں کا نیا سلسلہ آج شام سے شروع ہوگا

Zeal Breaking News

پشاور(زیل نمائندہ) پراونشل  ڈیزاسٹر منجمینٹ اتھارٹی کے مطابق بدھ کی شام سے ہفتے تک صوبہ خیبر پختونخوا میں بارشوں کاسلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران پانی کا بہاؤ زیادہ ہونے کی وجہ سے نشیبی علاقوں اور سیلاب کے خطرے سے دوچار مقامات کے لیے ریڈالرٹ جاری کردیے گیے ہیں ۔چترال کے محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات اور جمعہ …

مزید پڑھئے

بونی بازار انتخابات میں محمد شفیع پینل کو 21 ووٹوں سے کامیابی   

بونی (زیل نمائندہ) اپر چترال کے ضلعی ہیڈکوارٹر بونی بازار کے تجار برادری کے انتخابات میں دو پینل یعنی محمد شفیع پینل اور تاجر دوست پینل آمنے سامنے تھے۔ اس الیکشن میں محمد شفیع گروپ 205 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ تاجر دوست پینل کو 184 ووٹ ملے ۔انتخابات منگل کی صبح ۸ بجے سےشام ۵ بجے تک جاری …

مزید پڑھئے