شمالی علاقہ جات

چترال کے طول وعرض میں پرویزمشرف سے یکجہتی ریلیاں

چترال ،بونی،ڑاسپور(زیل نمائندگان) سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت کی طرف سے سابق صدر اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل (ر) پرویز مشرف کو سزائے موت دینے کے فیصلے اور خصوصی عدالت کے تفصیلی فیصلے جس میں لاش ڈی چوک میں تین دن تک لٹکائے جانے  کے خلاف چترال کے طول عرض میں پرویز مشرف سے یکجہتی اور کورٹ کے …

مزید پڑھئے

پرویزمشرف کو سزائے موت دینے  کےفیصلے کے خلاف چترال میں احتجاجی مظاہرہ

چترال (زیل نمائندہ) سنگین غداری کیس میں  خصوصی عدالت کی طرف سے سابق صدر اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل(ر) پرویز مشرف کو سزائے موت  دینے  کے فیصلے کے خلاف چترال میں احتجاجی مظاہر کیا گیا۔آل پاکستان مسلم لیگ چترال حلقے کی کال پر منعقدہ اس احتجاجی جلسے میں مقررین نے اپنے خطاب میں پرویز مشرف کی طرف سے چترال …

مزید پڑھئے

لوک ورثہ کی طرف سے کھوار لوک کہانیوں کی کتاب چھاپ دی گئی

اسلام آباد(زیل نمائندہ) لوک ورثہ اسلام آباد نے  کھوار لوک کہانیوں پر مشتمل کتاب ‘کھوار شیلوغ’شمار ہ 1 کی چھپائی کی ہے ۔کھوار اور انگریزی زبان میں  اس کتاب کو نوجوان محققین فرید احمد رضا اور ظہورالحق دانش نے ترتیب دی ہے جسے کھوار شیلوغ کے نام پر لوک ورثہ اسلام آباد نے چھاپ دی ہے۔ ادبی حلقوں نے  اس …

مزید پڑھئے

اسماعیلی کمیونٹی کے رضاکاروں نے سڑک کی مرمت کرکے قابل تقلید مثال قائم کی

چترال(زیل نمائندہ)کھنڈرات کا منظر پیش کرنے والی چترال تا گرم چشمہ سڑک کی مرمت کرکے اسماعیلی کمیونٹی کے رضاکاروں نے متعلقہ اداروں اور عوام کے لیے قابل تقلید مثال قائم کردی۔اسماعیلی کمیونٹی کے دو سو کے قریب رضاکاروں نے گھروں سے بیلچہ، کدال، ہتھ ریڑی  اٹھا کر سڑک پر آئے اور مزدا گاڑی میں باہر سے مٹی، بجری اور ریت …

مزید پڑھئے

چترال میں  دو کروڑ سترہ لاکھ روپے کی پرمٹ پر کشمیر مارخور کاشکار

چترال(زیل نمائندہ) امریکی شہری Joe Lawrence Walraven نے ایک لاکھ چالیس ہزار امریکی ڈالر(جس کی مالیت پاکستانی روپے  میں دو کروڑسترہ لاکھ) بنتے ہیں کی پرمٹ پر توشی کے مقام میں مارخور کا شکار کیا۔شکار کیے گئے مارخو رکے سینگ کی لمبائی پچاس انچ بتائی جاتی ہے۔ ڈویژنل فارسٹ آفیسر جنگلی حیات  چترال محمد ادریس کے مطابق  مارخور کا شکار …

مزید پڑھئے

کالاش وادیوں میں چاؤمس کا تہوار بھرپورطریقے سے  منایاجارہا ہے

کالاش ویلیز(زیل نمائندہ) چترال کے تین وادیوں رومبور،بمبوریت اور بیریر میں آباد قدیم ثقافت و تہذیب کے امین لوگ کالاش قبیلے کا سردی کا تہوار مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ ہر سال ۷ دسمبرسے ۲۲ دسمبرتک جاری رہنے والے اس تہوار کو کالاش مذہب میں خاص اہمیت حاصل ہے۔ چاؤمس تہوارمیں منڈاہیک اور شارا بیرایک کی …

مزید پڑھئے

کلرزآف چترال کی طرف سےمختلف شعبوں اور شخصیات کو ‘فخرچترال ایوارڈ’دیا گیا

Zeal Breaking News

چترال (زیل نمائندہ) کلرزآف چترال کے نام سے ایک غیرسرکاری تنظیم کی طرف سے تعلیم، سماجی ترقی، میڈیا اور ثقافت کے شعبوں میں بہترین کارکردگی دکھانے والے اداروں اور شخصیات کو ‘فخرچترال ایوارڈ’سے نوازا گیا۔ اس حوالے سے تقریب ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرچترال حیات شاہ، اسسٹنٹ کمشنرہیڈکوارٹرعبدالولی خان، سرکاری اور غیرسرکاری اداروں کے سربراہان سمیت …

مزید پڑھئے

ڈویژنل سطح پر انٹرسکول فٹ بال ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کے اعزاز میں بونی میں تقریب

بونی (زیل نمائندہ)گزشتہ دنوں سوات میں انٹرسکول کھیلوں کے مقابلوں میں گورنمنٹ ہائیرسکینڈری سکول مستوج کی فٹ بال نے مقابلہ اپنے نام کیا تھا۔اس ٹیم کے اعزاز میں  گورنمنٹ ہائی سکول بونی کے ہال میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اپر چترال کی طرف سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔  اس تقریب میں ڈسٹرکٹ انتظامیہ  اپر چترال کی طرف سے مکرم …

مزید پڑھئے

نمل اسلام آباد میں چترالی ثقافت کا دن منایا گیا

اسلام آباد(نمائندہ زیل ) نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز (NUML) اسلام آباد میں چترالیوں کی نمائندہ تنظیم CSSN کی جانب سے چترالی ثقافت کا دن منایا گیا۔ اسلام آباد میں مقیم چترالی فیملیز اور طلباؤ طالبات سمیت کثیر تعداد میں لوگوں نے اس تقریب میں شرکت کیلئے کمیونٹی سینٹر اسلام آباد کا رُخ کیا۔ اس موقع پر پاکستان سمیت بیرون …

مزید پڑھئے

چترال کے خصوصی افراد کے ساتھ کھلی کچہری

چترال (زیل نمائندہ) ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال چترال میں سوشل ویلفئیر،اسپیشل ایجوکیشن اور ویمن امپاورمنٹ محکمہ چترال کےتعاون سے چترال کے  خصوصی افراد کے ساتھ کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔  ڈپٹی کمشنر لوئر چترال نوید احمد اور سرکاری محکموں کے سربراہان،زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد  کے ساتھ خصوصی افراد  نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ خصوصی افراد …

مزید پڑھئے