شمالی علاقہ جات

چترال ڈیولپمنٹ فورم کے بینرتلے ‘روڈ ہمارا حق’ تحریک کا آغاز

چترال (زیل نمائندہ) چترال ڈیولپمنٹ فورم کے نام سے نو تشکیل شدہ غیر سیاسی تنظیم کے اجلاس میں حکومت سے پرزور مطالبہ کیا گیا کہ چترال لوئر اور چترال اپر میں سڑکوں اور پلوں کی خراب صورت حال کا فوری نوٹس لے کر ان کی تکمیل اور مرمت کے لئے مطلوبہ فنڈز ہنگامی بنیادوں پر فراہم کیے جائیں جبکہ اس …

مزید پڑھئے

اے اے سی چترال کا تعلیمی ادارے کا دورہ، کورونا SOPs  پر عمل درآمد پر اطمینان کااظہار

چترال (زیل نمائندہ)کورونا وائرس کی وبا کےپھیلنے کے خدشے کے پیش نظرملک میں  گزشتہ چھے مہینوں سے تعلیمی ادارے بندتھے تاہم حکومت نے گزشتہ ماہ کی ۱۵ تاریخ سے کالجزاور یونیورسٹیوں کو کھولنے کے اعلان کے ساتھ  ۲۱  اور ۳۰ ستمبر سے بالترتیب مڈل اور پرائیمری تعلیمی اداروں   میں بھی تعلیمی سرگرمیوں کومخصوص ایس او پیز کے تحت  دوبارہ جاری …

مزید پڑھئے

آج قدرتی آفات سے آگاہی کاقومی دن منایا جارہا ہے

چترال (زیل نمائندہ) ہرسال ۸ اکتوبر کو ملک میں قدرتی آفات سے آگاہی کا قومی دن منایا جاتاہے ۔ اس دن کو منانے کا مقصد ۸اکتوبر ۲۰۰۵ کو آزادکشمیرسمیت ملک کے بیشرحصوں میں تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں شہیداور زخمی ہونے والوں کی یاد کو تازہ کرنا ہے۔ یہ دن منانے کا مقصد کسی بھی قدرتی و ناگہانی آفت …

مزید پڑھئے

موری لشٹ میں  گاڑی کا حادثہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

موری لشٹ(زیل نمائندہ) چترال شہر سے توکھو جانے والی لینڈکروزر گاڑی موری لشٹ چوموروک گول  کے مقام پر حادثے کا شکارہوگئی ۔  اطلاعات کے مطابق گاڑی میں سوار تمام ۱۴ افراد محفوظ رہے اوربعض مسافروں کو ہلکی چوٹیں آئیں ۔سفید رنگ کی لینڈکروزر گاڑی نمبر NCP-3157جسے ڈرائیورانعام اللہ چلارہے تھے موری لشٹ کے مقام پر موڑکاٹتے ہوئے کھائی میں جا …

مزید پڑھئے

سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج میں کوتاہی نہ برتی جائے ،   اے سی مستوج

بونی(زیل نمائندہ) سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج اور سہولیات کی بہم فراہمی میں کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہ کی جائے اور طبی عملہ ہر ممکن کوشش کرکے علاج کی سہولیات کو یقینی بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر مستوج اپر چترال ثقلین سلیم نے بدھ کے روز تحصیل ہیڈکوارٹرزہسپتال بونی کے اچانک دورے کے موقع پر کیا۔ انہوں …

مزید پڑھئے

ROSEچترال کی طرف سے طالبہ کو اسکالرشپ چیک دیا گیا

چترال (زیل نمائندہ) چترال میں باصلاحیت مگر مالی مشکلات سے دوچار طالب علموں کے لیے اعلیٰ تعلیم کے حصول میں مالی معاونت کی فراہمی کے لیے کوشاں ادارہ ریجنل آرگینائزیشن فار سپورٹینگ ایجوکیشن(ROSE)کے چئیرمین ہدایت اللہ نے کہا ہے کہ وہ اس مشن کو ہمیشہ کے لیے جاری وساری رکھے گا تاکہ چترال کے طالب علموں میں پائی جانے والی …

مزید پڑھئے

چترال لوئر میں یوم اساتذہ کرام منایا گیا

چترال(زیل نمائندہ)ملک  کے دوسرے علاقوں کی طرح چترال میں بھی یوم اساتذہ کرام منایا گیا۔ اس حوالے سے ایک تقریب گورنمنٹ سینٹنل ماڈل ہائی سکول چترال کے ہال میں ضلعی انتظامیہ لوئر چترال اور شہید اسامہ وڑائچ کیرئیر اکیڈمی کے مشترکہ تعاون سے منعقد ہوئی۔ ڈپٹی کمشنر لوئر چترال نوید احمد کے ساتھ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف اینڈ ہیومین رائتس)عبدالولی …

مزید پڑھئے

چترال بچاؤ تحریک کا آغاز

چترال (زیل نمائندہ) گزشتہ دنوں شہزادہ ریاض الدین کی دعوت پردولوموچ میں ‘چترال بچاؤ تحریک’کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف قومیت سے تعلق رکھنے والے حضرات نے شرکت کی۔اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیاکہ  چترال کے تمام قبائل کو ساتھ ملاکر حکومت کا عوام کے ساتھ لینڈ سیٹلمنٹ کے نام پر ناانصافی کے خلاف …

مزید پڑھئے

گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج گلگت کے طلبہ کا گلگت بلتستان اسمبلی کا مطالعاتی دورہ

گلگت(خصوصی رپورٹ) گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج گلگت کے شعبہ سیاسیا ت کے طلبہ نے گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کا مطالعاتی دورہ کیا۔شعبہ سیاسیات کے طلبہ کے تعلیمی نصاب میں آئین پاکستان،طرزہائے حکومت، صوبائی نظام حکومت اور مقننہ ، انتظامیہ اور عدلیہ کے ابواب خصوصی شامل ہیں۔طلبہ نے تدریسی طور پر ان تمام اہم عنوانات پرتحصیل علم کے بعد عملی …

مزید پڑھئے

AKDN پاکستان کی طرف سے بونی میں ایمرجنسی ریسپانس سنٹر کا قیام  

بونی (زیل نمائندہ) آغاخان ڈیویلپمنٹ نیٹ ورکس(AKDN) پاکستان کی طرف سے بونی میں ایمرجنسی ریسپانس سنٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ آج اس سنٹر کا افتتاح ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکھو/ تورکہو مکرم خان نے کیا۔ اس موقع پر انتظامی افسران سمیت  AKDN اپر چترال کےذمہ داران  اور اسماعیلہ کونسل اپر چترال  کے سربراہان بھی موجود تھے۔ افتتاح کے …

مزید پڑھئے