روزانہ ارکائیوز

پی سی بی کے ڈائریکٹر کمرشل کو فارغ کردیا گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر کمرشل بابر حامد فارغ کر دئیے گئے، پی سی بی نے ڈائریکٹر کمرشل بابر حامد کے فارغ ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ ترجمان پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بابر حامد اب پی سی بی کے ساتھ نہیں ہیں اور اب ان کی مزید خدمات درکار …

مزید پڑھئے

افغانستان کی مضبوطی پاکستان کی مضبوطی ہے ، طاہر اشرفی

طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ افغانستان کی مضبوطی پاکستان کی مضبوطی ہے۔ وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی مولانا طاہر اشرفی نے جمیعت علمائے اسلام س کے زیر اہتمام قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ استحکام پاکستان کے لیے کوششیں کرنا سیاسی و مذہبی جماعتوں کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سازشیں کرنے …

مزید پڑھئے

کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس کل 4 نومبر کو ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر منصوبہ بندی و خصوصی اقدامات اسد عمر کریں گے، اجلاس میں 4 نکاتی ایجنڈہ منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی کو جون 2020 میں پیٹرول بحران کی انکوائری سے متعلق پیش رفت سے آگاہ کیا …

مزید پڑھئے

حکومت سے معاہدہ، کالعدم ٹی ایل پی کے 800 سے زائد کارکنان رہا

حکومت اور کالعدم تحریک لبیک (ٹی ایل پی) کے درمیان معاہدے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ذرائع محکمہ داخلہ کے مطابق پنجاب میں  کالعدم تحریک لبیک کے 8سو  سے زائد کارکنان   کو رہا کردیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیرنگ کمیٹی کے دوسرے اجلاس کے بعد کارکنوں کی رہائی کافیصلہ کیاگیا ہے۔  جانچ مکمل کرنے کےبعد …

مزید پڑھئے

سودی نظام کا خاتمہ مولانا سمیع الحق کا مطالبہ تھا ، سراج الحق

سراج الحق نے کہا ہے کہ سودی نظام کا خاتمہ مولانا سمیع الحق کا مطالبہ تھا۔ تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا سمیع الحق زندہ ہوتے تو آج بہت خوش ہوتے ، اسلام کے علاوہ دیگر نظاموں کے خلاف خون کے آخری قطرے تک نبرد آزما ہوں گے۔ …

مزید پڑھئے

نااہل حکومت نے اپنے تین سالوں میں صرف مہنگائی دی ہے، مشتاق احمد

جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ نااہل اور کرپٹ حکومت نے اپنے تین سالوں میں صرف مہنگائی دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان نے پشاور میں پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ ناقص پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی عروج پر پہنچ گئی ہے، بیرونی قرضوں میں گزشتہ تین سالوں …

مزید پڑھئے

عوام کیلئے بُری خبر، موٹرسائیکل کی قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ کردیا گیا

عوامی سواری موٹرسائیکل کی قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ کردیا گیا ہے۔ اٹلس ہونڈا نے موٹر سائیکل کی قیمتوں میں 4000 روپے سے لیکر 5000 روپے تک کا اضافہ کر دیا۔ اس حوالے سےبتایاگیاہے کہ ڈالر کی قیمت میں اضافے اور خام مال مہنگا ہونے سے مقامی موٹر سائیکل ساز کمپنیوں نے موٹر سائیکل کے دام بڑھا دیئے ہیں۔ اٹلس …

مزید پڑھئے

چیف آف دی نیول اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش چیمپیئن شپ کا آغاز

15 ویں چیف آف دی نیول اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش چیمپیئن شپ کا کراچی میں آغاز ہوگیا ہے۔ پاک بحریہ کے زیرِ اہتمام چیمپیئن شپ کی افتتاحی تقریب ہوئی جس میں کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی مہمان خصوصی تھے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیمپیئن شپ میں 9 مقامی اور 15 غیر ملکی کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں، …

مزید پڑھئے

وزیراعظم نے وزراء کو مذہبی جماعت سے متعلق بیانات دینے سے روک دیا

وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہوگیا ، جس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وزراء کو مذہبی جماعت  سے متعلق بیانات دینے سے روک دیا ہے۔  وزیر اعظم نے ہدایت کی ہےکہ حساس معاملات میں غیر ضروری بیانات سے گریز کیا جائے، ملک کے اندرونی اور بیرونی …

مزید پڑھئے

سندھ بھر کے اسکولز میں سہولیات کو بہتر کیا جا رہا ہے ، وزیر تعلیم سندھ

سید سردار شاہ نے کہا ہے کہ سندھ بھر کے اسکولز میں سہولیات کو ترجیحات کی بنیاد پر بہتر کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ نے لاڑکانہ کے اسکول کا اچانک دورہ کیا اور پائلٹ ہائی اسکول میں انتظامات  اور تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ سردار شاہ نے کہا کہ سندھ میں تعلیمی …

مزید پڑھئے