شمالی علاقہ جات

چترال میں کروناوائرس پھیلنے کی خبرکوسوشل میڈیا پرلانے پر ارشاد مکررگرفتار

دروش(زیل نمائندہ)گزشتہ دنوں پی ٹی آئی چترال کے رہنماارشادمکررکو چترال میں کروناوائرس پھیلنے کی خبرکو سوشل میڈیاپر لانے اور عوام میں خوف و ہراس پھیلانے پر گرفتارکیا گیاہے۔ اطلاعات کے مطابق  ایک ہفتہ قبل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جاویدالرحمان نے موصوف کو کرونا وائرس پھیلنے کی خبر کو سوشل میڈیا پر لانے پر گرفتاری کا حکم دیا تھا۔ ارشادمکررنے ماتحت …

مزید پڑھئے

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسراپر چترال کا عمائدین علاقہ ہرچین سے ملاقات

ڑاسپور(زیل نمائندہ)اپر چترال کے علاقوں میں امن و امان کی صورت حال، جرائم کی روک تھام، انسداد منشیات اور عوام کو درپیش مسائل بارے آگہی حاصل کرنے کے لیے ڈی پی او ذوالفقار علی تنولی نے گزشتہ دنوں ہرچین میں عمائدین علاقہ کے ساتھ ملاقات کی۔   اس موقع پر شرکاء  سے امن و امان کی صورتحال اور مختلف عوامی مسائل …

مزید پڑھئے

مدک لشٹ میں برف پر کھیلوں کا میلہ ۱۴ فروری سے شروع ہوگا

مدک لشٹ(زیل نمائندہ) گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی ۱۴ فروری سے ۱۶ فروری تک لوئرچترال کے بالائی علاقہ مدک لشٹ میں سنوسپورٹس فیسٹول کا انعقاد ہوگا۔فیسٹول کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے گزشتہ دنوں اسسٹنٹ کمشنر دروش، ایس ڈی پی او،ایس ایچ اواور ایس ڈی او سی اینڈ ڈبلیو کے ساتھ میلہ کے مقام کا دورہ کیا …

مزید پڑھئے

آغا خان ہائیر سیکنڈری اسکول سین لشٹ چترال کے طلباء کی ایک اور شاندار کامیابی

اسلام آباد(نمائندہ زیل ) آغا خان ہائیر سیکنڈری  اسکول سین لشٹ چترال  کے فرسٹ ائر کے  ہونہار طلباء شاہ زیب علی اور نوید احمد نے چترال میں نوجوانوں کو درپیش معاشرتی واقتصادی چیلنجز کے حل  کے موضوع پر  اپنا انمول عملی خیال کی بنیاد پہ ایک ہزار ڈالرز کا انعام جیت لیا۔ اس مقابلے میں پورے پاکستان سے  تقریباً306 پراجیکٹس …

مزید پڑھئے

چترال میں یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا

چترال(زیل نمائندہ) ملک کے دوسرے علاقوں کی طرح چترال کے طول وعرض  میں یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا۔  چترال ٹاؤن  میں ضلعی انتظامیہ لوئرچترال کی زیرنگرانی تقریب شہیداسامہ وڑائچ کیرئیر اکیڈمی بمقام گورنمنٹ سنٹینل ہائی سکول کے ہال میں منعقد ہوئی ۔  زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات نے کثیرتعدادمیں  شرکت کی۔ ا یک منٹ …

مزید پڑھئے

یوم یکجہتی کشمیرکے موقع پر بونی  میں کشمیرواک کا اہتمام

بونی(زیل نمائندہ) یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کےلیے اپر چترال کے ہیڈکوارٹرزبونی میں یکجہتی کشمیر ریلی کا انعقاد کیا گیا۔  اس موقع پرڈسٹرکٹ پولیس آفیسراپر چترال ذوالفقار احمد تنولی  سمیت زعماء علاقہ،محکمہ جات کے افسران اور  ہرطبقہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔  واک کے …

مزید پڑھئے

یوم یکجہتی کشمیرکے موقع پر چترال میں تقریبات جاری

چترال(زیل نمائندہ) ہرسال ۵ فروری کو دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیرمنایا جاتاہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد کشمیرکی خوب صور ت وادیوں میں بھارتی فوج کی طرف سے ڈھائے جانے والے مظالم کو دنیا کے سامنے لانا ہے۔ آج ملک کے دوسرے علاقوں کی طرح چترال میں بھی یوم یکجتی کشمیر اس عزم کے ساتھ منایا جارہا ہے …

مزید پڑھئے

سپیرئیر یونیورسٹی میں چترالی طلبہ کے لیے خصوصی اسکالرشپ ۔ ROSE چترال کی ایک اور کاوش

mou-rose-superior

لاہور (زیل نمائندہ) چترال میں اعلی تعلیم کے لیے سرگردان ادارے ROSE کے ایک وفد نے چئیرمین ہدایت اللہ کی سربراہی میں سپیرئیر یونیورسٹی لاہور کا دورہ کیا۔ دورے میں انہوں نے چترالی طلبہ کے ٹیلنٹ اور قابلیت  بارے یونیورسٹی کے بزنس ڈیویلپمنٹ مینجر جناب حمزہ سجاد کو تفصیلی بریفنگ دی۔حمزہ سجاد نے ROSE چترال کےتعلیمی ترقی کے لیے  کاوشوں …

مزید پڑھئے

حلال گوشت میں کروناوائرس نہیں،پختونخوا فوڈسیفٹی

پشاور(زیل آن لائن)خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈحلال فوڈ اتھارٹی کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حلال گوشت میں کروناوائرس نہیں ہوتا۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ عوام افواہوں پر کان نہ دھریں اور بکری،بھیڑ،گائے،بھینس سمیت تمام حلال گوشت استعمال کریں۔میڈیا اور سوشل میڈیا پر کروناوائرس کے منتقلی کے متعلق خبروں میں کوئی …

مزید پڑھئے

چترال میں منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن ایک احسن قدم ہے،عوامی حلقے

چترال(زیل نمائندہ) چترال کے ضلعی پولیس آفیسر وسیم ریاض نے ضلعے کے طول وعرض میں منشیات فروشوں کے خلاف گھیراتنگ کیا ہے۔ ڈی پی او کی قیادت میں چترال پولیس علاقے میں منشیات کی لعنت کے قلع قمع کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ جب سے ڈی پی او وسیم ریاض کی تعیناتی چترال میں ہوئی ہے اس وقت سے لے …

مزید پڑھئے