شمالی علاقہ جات

تورکھو میں آئی بیکس کے غیرقانونی شکاری گرفتار

Zeal Breaking News

تورکھو (زیل نمائندہ) زیور گول تورکھو میں غیر قانونی شکار میں ملوث ایک شکاری کو رنگے ہاتھوں شکار کردہ آئی بیکس کے سینگ اور گوشت کے ساتھ گرفتار کرلیا جبکہ غیر قانونی شکار کے دوسرے واقعے میں مبینہ طور پر غیر قانونی شکاری شکار کے ثبوت چھپانے اور گھر سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔  وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ بونی کے …

مزید پڑھئے

بزرگ عالِم دین مولانا مشرف خان انتقال کرگئے

دروش(زیل آن لائن ) چترال کے بزرگ عالم دین مولانا مشرف خان مختصر علالت کے بعد آج اپنے آبائی گاؤں دروش میں انتقال کر گئے۔ مولانا مرحوم ملک کی موقر دینی درس گاہ جامعہ دارالعلوم کراچی کے قدیم فضلاء میں سے تھےاور 1970ء میں فارغ التحصیل ہوگئے تھے۔ ان کا شمار مفتی اعظم پاکستان حضرت مولانا مفتی محمد شفیع رحمہ …

مزید پڑھئے

تحریک تحفظ حقوق تورکھوکی نو منتخب کابینہ کی تقریب حلف برداری

تورکھو(زیل نمائندہ) تحریک تحفظ حقوق تورکھو کی نو منتخب  کابینہ کی حلف برداری کی تقریب تورکھو  کے گاؤں ورکپ میں منعقد ہوئی۔جس میں تورکھو کابینہ اور معززین کے علاوہ تحریک ِ تحفظِ حقوق اپر چترال کی مرکزی قائدین مختار احمد لال صدر،رحمت سلام لال سنئیر نائب صدر،ریٹائرڈ صوبیدار میجر قربان علی صدر تحریک مستوج،ممتاز دینی سکالر اور سنئیر راہنما تحریک …

مزید پڑھئے

زائدکرایہ وصول کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے ٹرانسپورٹوں کے خلاف کریک ڈاؤن

چترال (زیل نمائندہ)پیٹرولئیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اور نمایاں کمی کے بعدڈی پی او چترال وسیم ریاض کی خصوصی ہدایت پر ٹریفک انچارج سب انسپکٹر چترال فضل کریم اوراُس کی ٹیم نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باوجود ما سک نہ پہننے والے ڈرائیورحضرات،کم عمراوربغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے اورپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باؤجودمسافروں سے زائد کرایہ …

مزید پڑھئے

اسدالصمد کا اعزاز۔ ڈاکٹریٹ کی ڈگری مکمل کرلی

پشاور (زیل نمائندہ) چترال تحصیل تورکھو رائین سے تعلق رکھنے والا نوجوان اسکالر اسد الصمد ولد عبد الصمد خان، سابق پرنسپل ایلمنٹری اینڈ سکنڈری ایجوکیشن نے پشاور یونیورسٹی سے ایجوکیشن میں پی ایچ ڈی (Ph.D) کے مقالے (Dissertation) کا کامیاب دفاع کیا۔ اس نے خیبر پختونخواہ کے آزاد مانیٹرنگ سسٹم کے صوبے کے سکولوں کے پرفارمنس پر اثرات کے عنوان …

مزید پڑھئے

جماعت اسلامی اپر چترال کے مرکزی دفتر کا افتتاح

بونی(زیل نمائندہ)ممبر قومی اسمبلی مولانا عبد الاکبر چترالی نے اپر چترال کے ہیڈ کوارٹرز بونی میں جماعت اسلامی اپر چترال اور الخدمت فاؤنڈیشن اپر چترال کے دفترکا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی اپر چترال مولانا جاوید حسین کے علاوہ جماعت کے اراکین اور بونی کے دیگر سیاسی و سماجی عمائدین نے کثیر تعداد میں موجود تھے۔ …

مزید پڑھئے

قرآن مجید کی تلاوت کھوار ترجمہ کے ساتھ اب آڈیو میں بھی دستیاب

 کھوار بولنے والوں کے لیے یہ بہت بڑی سعادت مندی کی خبر ہے کہ قرآن مجید فرقان حمید کا مکمل کھوار زبان میں ترجمہ مع تلاوت آڈیو کی صورت میں انٹرنيٹ پر منظر عام پر آ چکا ہے۔ الفجر ٹرسٹ رجسٹرڈ کے زیر اہتمام تلاوت، ترجمہ اور صدابندی کی عظیم سعادت چترال کے قابلِ فخر فرزند، پرائد آف پرفارمنس اور …

مزید پڑھئے

لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد چترال کے لیے نئے ایس او پیز تشکیل دئیے گئے

Zeal Breaking News

چترال (زیل نمائندہ) بین الاضلاعی اور اندرون ضلع پبلک ٹرانسپورٹ پر پابند ی اٹھانے کے بعد نئی صورت حال کے مطابق ایس او پیز تشکیل دینے کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر لویر چترال نوید احمد کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ لواری کے مقام پر محکمہ صحت، چترال سکاوٹس، چترال پولیس اور چترال لیویز کا مشترکہ اسکریننگ …

مزید پڑھئے

آغاخان گرلز ہاسٹل میں 28 بستروں پر مشتمل جدید COVID-19 ایمرجنسی رسپانس سنٹر کا افتتاح … کورونا ٹیسٹنگ مشین بھی جلد دستیاب ہوگی۔

رپورٹ(فخرعالم) آغا خان ہیلتھ سروس پاکستان کی طرف سے بونی میں قائم آغاخان گرلز ہاسٹل میں 28 بستروں پر مشتمل جدید COVID-19 ایمرجنسی رسپانس سنٹر کا افتتاح کیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ کے معاؤنِ خصوصی وزیر زادہ، ڈی سی او اپر چترال، ڈی پی او اپر چترال، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، پریذیڈنٹ اسماعیلیہ ریجنل کونسل برائے اپر چترال سمیت …

مزید پڑھئے

قرنطینہ بونی میں کورونا کے تین مریض صحت یاب

بونی(زیل نمائندہ) اپر چترال آئسولیشن سنٹر بونی سے تین مزید کرونا وائرس کے مریضوں کے ٹیسٹ منفی آنے پر فارغ کر دیا گیا۔ صحت یاب ہونے والوں میں شاگرام کے غلام رسول، تریچ کے ہدایت الرحمن اور سرغوز کے صاحب شریف خان شامل ہیں۔ صحت یاب ہونے والے مریضوں کو گھر بھیجنے کے موقع پر انتظامیہ اپر چترال کی طرف …

مزید پڑھئے