زیل نیٹ ورک

زیل نیوزڈیسک چترال کے جانے مانے صحافیوں اور لکھاریوں پر مشتمل ایک ٹیم ہے جو کہ صحافتی میدان میں ایک نمایاں مقام اور نام رکھتے ہیں۔ ان کی ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ خبر ہمیشہ سچ ہو اور اسلامی نظریہ اور نظریہ پاکستان سے متصادم نہ ہو۔

جشن شندور 2018ء چترال کی پولوٹیموں کا اعلان

چترال(زیل نمائندہ)جشن شندور پولوٹورنامنٹ 2018ء جوجولائی کی 7سے لیکر9تاریخ تک دنیا کی بلندترین پولوگراؤنڈشندور چترال میں منعقد ہوگاچترال کی پولوٹوٹیموں کا اعلان کردیا گیا ہے ۔نوٹیفیکشن کی مطابق چترال A پولوٹیم میں شہزادہ سکندرالملک (کپتان)، اسرارولی(بونی)، شہزاد احمد(سنوغر)،معراج الدین(بونی)،اظہارعلی خان(جنگ بازار)،امیرحمزہ(ریشن)،نصیراللہ (ریشن)اور حکیم سرور(بونی)شامل ہوں گے۔ چترال Bٹیم میں عبدالحمید(کپتان)ریشن،ضیاء الرحمان(کوشٹ)،فیروزعلی خان(ریشن)،عزیزالدین(گبور)،رضاخان(گہکیر)،ریاض علی شاہ المعروف پردوم (زرگراندہ)،آصف حسین(ریشن) اور شہزادہ …

مزید پڑھئے

میری سیاست میرا منشور،عبدالولی خان ایڈوکیٹ کا چترال کے عوام کے نام پیغام

میرا تعلق بنیادی طور پر ایک غریب گھرانے سے ہے۔ پوری زندگی وکالت کے شعبے سے منسلک رہ کر اپنے اور اپنے بچوں کے لیے  اتنا کما چکا ہوں کہ میں اور میرے بچے سکون کی زندگی گزار سکے  مگر میں اپنے آس پاس غربت، ناانصافی بے روز گاری اور عوام کے حقوق غصب کرنے جیسے حالات دیکھ کر خاموشی …

مزید پڑھئے

اسماعیلی کمیونٹی کی جانب سے گرم چشمہ اور بونی میں اقرأ ڈائمنڈ جوبلی مقابلہ قرأت کا انعقاد

چترال(زیل نمائندہ) اسماعیلی مسلم کمیونٹی کی جانب سے گرم چشمہ اور بونی میں بالترتیب اقرأ کے عنوان سے مقابلہ قرأت کا علاقائی فائنل منعقد ہوا۔یہ مقابلہ ہز ہائنس دی آغا خان کی امامت کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کے حصہ کے طور پر منعقد کیا گیا تھا۔بونی میں منعقدہ تقریب میں ۳۳ قاریوں نے شرکت کی۔ جبکہ گرم چشمہ میں منعقدہ …

مزید پڑھئے

پیپلزپارٹی چترال ناراض اراکین کو منانے میں مگن

چترال(زیل نمائندہ)پاکستان پیپلزپارٹی چترال نے اپنے ناراض اراکین کو منانے اور انتخابی مہم کو مزید تیزکرنے کے لیے زیرین چترال سے سفرکا آغاز کیا ہے۔یوسی دروش اورکیسو میں پاکستان پیپلزپارٹی کی شمولیتی تقریب کیسو میں منعقدہواجس میں درجنوں افرادنے اپنے خاندانوں سمیت دیگرپارٹیوں سے مستعفی ہوکر پی پی پی میں با قاعدہ شمولیت اختیارکرلی۔دورش سے آل پاکستان مسلم لیگ کے یوسی …

مزید پڑھئے

چترال گول نیشنل پارک کی گاڑی کو حادثہ،چارافراد زخمی

چترال (زیل نمائندہ)پیرکی سہ پہر بیرموغ لشٹ کے مقام پر چترال گول نیشنل پارک کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ڈی ایف او سمیت چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق محکمہ جنگلی حیات کی گاڑی چترال گول نیشنل پارک سے وآپس آرہی تھی اچانک بریک فیل ہونے کے بعد  بے قابو ہوگئی جس پرڈرائیور …

مزید پڑھئے

چترال میں متحدہ مجلس عمل کے دفتر کا افتتاح

چترال(زیل نمائندہ)چترال کے 80فیصدعوام ملک میں اسلامی حکومت کی تمنا رکھتے ہیں اورچترالی عوامی کی دلی خواہش تھی کہ متحدہ مجلس عمل  بحال ہو اور ملک میں اسلامی نظام کے لیے راہ ہموار ہوسکے۔ان خیالات کا اظہار ایم ایم اے کے طرف سے این اے ون چترال کے لیے نامزد اُمیدوارمولانا عبدالاکبر چترالی اور پی کے ون چترال کے لیے …

مزید پڑھئے

محافظ بیت الاطفال دنین  میں عید ملن پارٹی

چترال (زیل نمائندہ )محافظ بیت الاطفال کے ہاسٹل میں اتوار کے روز عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں خاص معاونین اور سرپرستوں کے علاوہ مختلف مکاتب فکرکے افراد مدعو تھے۔ عید ملن پارٹی کا مقصد یتیم بچوں کے ساتھ کچھ لمحات گزارنا اور ان بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے لائحہ عمل طے کرنے کے لیے مشاورت …

مزید پڑھئے

چترال میں چکن ناپید،انتظامیہ کے نا مناسب رویے کے خلاف پولٹری فارم مالکا ن کا ہڑتال

چترال(زیل نمائندہ) ضلعی انتظامیہ کے نامناسب رویے  کے خلاف چکن بھیجنے کے کاروبارسے وابسطہ کاروباری لوگوں نے احتجاجی دھرنا دیا ہے۔لواری ٹنل کے اس پار احتجاجی کیمپ لگاکرچکن لانے والی گاڑیوں کو چترال کی طرف آنے نہیں دیا جارہا ہے۔ ہڑتال کی وجہ سے چترال بھر میں چکن  ناپید ہوچکی ہے جس کی وجہ سے عوام کو  شدید مشکلات کا …

مزید پڑھئے

پاک فوج  ڈویژن ملاکنڈاور چترال ٹاسک فورس کی طرف سے دمیل میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

چترال (زیل نمائندہ)گزشتہ دنوں پاک آرمی ڈویژن ملاکنڈاور چترال ٹاسک فورس کی طرف سے یونین کونسل ارندو کے گاؤں دمیل میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔میڈیکل کیمپ میں پوشتین اور لاچی گرام سے 241مریضوں کا مفت معائنہ کیا گیا اور مفت ادویات بھی تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر ونگ کمانڈر 185 ونگ لفٹنٹ  کرنل عدنان نے …

مزید پڑھئے

چترال کے انتظامی اور پولیس سربراہان تبدیل

پشاور(زیل نیٹ)الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں صوبے کی نگران حکومت نے چترال کے ڈپٹی کمشنرارشادعلی سودھراور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن(ر)منصورامان کو تبدیل کردیا ہے۔ نوٹیفیکشن کی روشنی میں خورشیدعالم نئے ڈپٹی کمشنرچترال اور کیپٹن(ر)محمدفرقان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرچترال تعینات کریئے گئے ہیں۔سابقہ ڈی سی چترال کو ڈپٹی کمشنر نوشہرہ جبکہ سابقہ ڈی پی او چترال ڈسٹرکٹ پولیس …

مزید پڑھئے