ریشن گول کی سیر – ذیل سیاحت

چترال اپنی قدرتی خوبصورتی کےلیے مشہور ہے۔اس میں اونچے اونچے پہاڑ قدرتی آبشار سرسبز شاداب وادیاں ہر ایک کو اپنی طرف کھینجتے ہیں۔چترال میں ایسی خوب صورت پکنیک پوائنٹ موجود ہیں جس کو دیکھنے والے قدرت کی کاری گری کی تعریف کیے بغیر نہیں رہ سکتیں۔چترال میں موجود ان خوبصورت علاقوں میں ایک خوش باش لوگوں کی سرزمیں گاوں ریشن اور اس کے ساتھ ملحق ریشن گول (ریشن کا نالا )کا علاقہ بھی ہے ۔ دنیا میں ہر انسان ایسے مقامات پر جانے کی خواہش رکھتاہے جہاں وہ اپنی زندگی کے کچھ لمحات آرام سے گزارسکیں۔اس لیے چترال میں ٹورازم کو فروع دینے کےلیے ان خوبصورت مقامات دنیا کو دیکھانے کی ضرورت ہے ۔

چترال گلگت روڈ میں واقع گاوں ریشن کو تاریخی لحاظ سے بھی ایک اہم مقام حاصل ہے۔ چترال میں انگریزوں کے ساتھ 1895 ء تحریک آزادی کاایک اہم معرکہ ریشن میں لڑی گئی تھی۔اس جنگ میں روایت کے مطابق چترال کے مشہور پہلوان محمد عیسی نے دو انگریزوں کے سر آپس میں ٹکراکر پرخچے اڑادیئے تھے ۔اس جنگ میں جو کارنامے چترال کی آزادی کےلیے مجاہدین نے انجام دیئےہیں وہ بھی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھنے کے قابل ہے۔ ریشن میں موجود تاریخی عمارات موزا تح ختان(مکان) جو کہاجاتاہے کہ ۵۰۰ سوسال پرانی ہےجو دیکھنے کے قابل ہیں۔ چترال کی قومی کھیل پولو میں ریشن کا اپنا ہی ایک مقام ہے۔ ریشن میں جنالی (پولو گراونڈ) موجود ہے۔ فری سٹائل پولو بھی باہر سے انے والے سیاحوں کےلیے تفریح کا باعث بن سکتاہے۔ مزید یہ مشہور زمانہ شاعر مرزا محمد سیر کی شاعری میں ریشن کے لال مٹی کا ذکر بھی اس سرزمیں کو تقویت دینے کےلیے کافی ہے

ریشون میں ایک طاقت ور پاور ہاوس بھی ہے ۔ اس پاور ہاو س کے اوپر ڈیم بنایا گیاہے اور یہاں تک پہچنے کےلیے دو کلومیٹر کا سرنگ بنایا گیاہے ۔ گرمیوں کے موسم میں اس ٹنل سے گزرا جائے تو بندہ سردی سے ٹھٹھرجاتاہے۔ اتنی سرد ہوائیں اس سرنگ سے چلتی ہیں اس کا تجربہ بھی سیاحوں کےلیے خوشگوار حیرت والی بات ہوگی ۔

ریشن گاوں کے اوپر ریشن والوں کی غاری (چراگاہ ) موجود ہے۔ یہ تقریبا ریشن سے پیدل ایک گنٹے کی مسافت پر ہے ۔ اس غاری کےلیے اگر پاور ہاوس کے سرنگ کا راستہ اختیار کیا جائے تو فاصلہ اور بھی کم ہوجاتاہے۔ ریشن کی یہ غاری قدرتی حسن سے مالامال ہے ۔ اس کے شروع میں جنگل،میوہ دار درختیں ، صاف پانی، سرسبزاور وسیع میدان اور کیمپنگ کےلیے بہت سارے خوبصورت پوائنٹ موجود ہیں۔یہاں پر کچے مکانات بھی بنے ہوئے ہیں اور لوگ یہاں پر رہ کر کھیتی باڑی کرتے ہیں۔

اس سے اگے جایا جائے تو سرسبز میدان، بل کھاتی ہوئی ریشون گول اور ساتھ سفیدے کے درخت خوبصورت منظر پیش کرتیں ہیں۔ چھوٹے بڑے ابشار اور پہاڑوں سے نیچے آتے ہوئے بادل کچھ اس طرح کا نظارہ پیش کرتے ہیں کہ بندہ حیران رہ جاتاہے۔پرسکون ماحول، تازہ اور صاف ہوا کے جھونکے سانسوں کو معطر کرتے ہیں ۔ تاحد نگاہ علاقے سبز ہی سبز ہیں۔ کہیں دور سے برف بھی دیکھائی دیتی ہے۔ ریشن گول کے آخر میں قدرتی تالاب اور ساتھ برف پوش پہاڑ ہیں ۔ ریشن گول سے اگر بندہ لمبی ٹریک پر جانا چاہے تو یہاں سے بونی گول ، اور دوسری طرف سے بشقار گول (لاسپور) آسانی کے ساتھ پہنچا جاسکتاہے۔ یہ دونوں خوبصورت ٹریک ہیں ۔ سرما میں گجر برادری کےلو گ اپنی مال مویشیان چترانےکےلیے یہاں پر آتے ہیں اور اس موسم میںدودہ کا خوراکہ بناکے ذخیرہ کرتے ہیں اور مارکیٹ میں بھیجتے ہیں۔

ریشن گول کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ یہ مرکزی شاہراہ سے بہت قریب ہے۔ چترال گلگت روڈ سے یہاں پر پیدل ایک گنٹے کا فاصلہ ہے۔ سیر کے شوقین حضرات مختصر وقت میں بھی ٹریکنک کا شوق پورا کرسکتے ہیں۔ یہاں پر کمپنگ کےلیے وسیع خوبصورت پوائنٹ موجودہیں۔

گاوں ریشن میں سیاحت کو فروع دینے کےلیے بہت سارے عوامل موجود ہے۔جس میں ،تاریخی مقامات اور قدرتی نظاروں کے ساتھ بہت ساری چیزیں ایسی ہیں جو سیاحوں کو اپنی طرف راعب کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں ۔ یہاں پر میوزیم بنایاجاسکتاہے۔ جس میں وہ متعلقہ چیزیں رکھی جاسکتی ہیں ،جو ریشن میں لڑی جانے والی جنگ سے متعلقہ ہیں کتابیں،ہتھیار،اوزار،

ڈریس اور مقامی چیزیں وغیرہ ۔ میوزیم کےلیے موزہ تح ختان یا اس گھر کو بھی استعمال کیاجاسکتاہے جس گھر کو انگریزوں نے زبردستی قبضہ کرنے کے بعد اس میں پناہ لی تھی۔ لیکن اس کے لیے شرط یہ ہے کہ سیاحتی اداروں کے اہلکار اپنے آفس سے باہر نکل کر علاقوں میں جائیں لوگوں کو سہولیات باہم پہنچائیں لیکن ان سب سے پہلے آنے والے سیاحوںکو مشکوک نظر سے دیکھنا بند کیاجائے۔کوئی بھی سیاح پولیس گارڈ کی موجودگی ، باربار تلاشی اوراپنی شناخت کراکر خوشی محسوس نہیں کرے گا۔ اگر متعلقہ ادارے سیاحوں کےلیے آسانیان پیدا کرنا چاہیں تو چترال میں نوجوانوں کےلیے روزگار کے مواقع پیدا ہوسکتے ہیں ۔ آخر میں سفاری کے دوست منیجر حبیب بنک ذاکر احمد کا شکریہ کہ اس کی دعوت طعام کی وجہ سے یہ سیاحتی پروگرام ممکن ہوا۔

ریشن گول کی کچھ تصاویر

Print Friendly, PDF & Email