کتاب: الکیمسٹ از پاؤلو کوئلو

"خدا شگوں کی زباں میں انساں سے گفتگو کرتا ہے”
الکیسمٹ پاؤلو کوئلو کی شاہکار تصنیف ہے دنیا کی 67 زبانوں میں اس کے ترجمے ہوئے اور تیں کروڑ سے زیادہ کاپیاں چپھیں اور دنیا بھر میں فروخت کا ریکارڈ قائم کیا۔
الکیمسٹ اندلس کے ایک گدیڑے کی کہانی ہے جو خواب دیکتھا ہے کہ وہ خزانے کی تلاش میں دنیا کا سفر کررہا ہے۔ چونکہ زندگی تقدیر کا حصول چاہتی ہے اور سیکھنے کا بہتریں زریعہ عمل ہے۔ لہذا خوابوں اور خواہشات کے حصول کیلئے مختلیف کردار گدیڑے کو اس کا نصیب پانے میں معاون و مددگار ہوتے ہیں۔جیسا کہ انساں کا دل اس کی مددکرتا ہے۔
یہ کہانی لڑکے کی اس تمنا سے عبارت ہے کہ کوئ زباں ہونی چائیے جس کا انحصار لفظوں پر نہ ہو۔ کیونکہ کیمیا گری میں دنیا کا غیر مادی وجود روح ہے زمیں پر موجود ہر چیز مسلسل تغیر پذیر ہے کیونکہ زمیں زندہ ہے اور اس کی ایک روح ہے۔ ہم اس روح کا حصہ ہے اور کم ہی جان پاتے ہیں کہ یہ ہمارے لیئے کام کرتی ہے۔ اور جو شخص روح کو سمجھ لیتا ہے وہ کائناتی زباں بھی سمجھ سکتا ہے اور قدرت کے اشاروں کو بھی۔ کیونکہ خدا شگوں کی زباں میں انساں سے گفتگو کرتا ہے۔ دنیا جو زباں بولتی ہے اس کا انتہائ اہم حصہ محبت ہے یعنی محبت کی زباں۔ انسانی تہذیب سے پرانی… صحرا سے بھی قدیم ۔ اور یہ قوت اس وقت پیدا ہوتی ہے جب دو آنکھوں کا ملاپ ہوتا ہے۔
اس کتاب کا مرکزی خیال یہ ہے کہ جب تم کسی چیز کی اپنے بھرپور دل سے خواہش کرتے ہو تو کائنات تمھارے خوابوں کے حصول میں تیری مدد کرتاہے اور سچ یہی ہے کہ زندگی ان پر مہرباں ہوتی ہے جو اپنی قسمت کے حصول پر لگے رہتے ہیں۔
Print Friendly, PDF & Email