کتاب: جنگ اور محبت از برنارڈشا

برنارڈشا آئرلینڈ کا رہنے والا تھا بحیثیت ڈرامہ نویس انگریزی ادب میں آپ کا منفرد نام ہے۔ برنارڈشا نے کلرک اور خزانچی کے طور پر کام کیا پھر آہستہ آہستہ صحافت کے شعبے سے وابستہ ہوئے۔ وقت کے ساتھ ساتھ مختلیف شعبوں میں خود کو آزماتے رہے پھر آخر کار اپنے ڈراموں کے زریعے سماجی اصلاح کی کوشش کی۔
برنارڈشا کے حوالے سے دلچسپ بات یہ ہے کہ آپ کی نگاہ ہر قسم کی تنگ نظری سے بلند تھی۔ آپ تمام اقوام عالم کو ایک نظر سے دیکھتے تھے اور انسانیت کی بہبود کے قائل تھے۔
ڈرامہ "جنگ اور محبت” کے دو موضوع ہے جنگ اور محبت، شادی ۔ بقول شا جنگ احمقانہ عمل ہے اور محبت، شادی خوبصورت عمل ہے۔ دونوں موضوع آپس میں گڈمڈ ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں جنگ اور ناکام شادیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ چونکہ جنگ کا رومانوی تصور اس نظریہ پر مبنی ہے کہ لوگ اس لیئے جنگ کرتے اور لڑتے ہے کیونکہ وہ دلیر ہوتے ہیں۔ اور جو سپاہی جان کی بازی لگاتا ہے وہ بڑا مرد میداں سمجھا جاتا ہے۔ یہ ڈرامہ دو مرکزی کردار رینا اور سر جینئس کے گرد گھومتا ہے۔ رینا سر جنئس کی دلیری اور جنگی مہارتوں پر فریفتہ ہےلیکن ان کا یہ خواب اس وقت ٹوٹ جاتا ہے جب ایک افسر جان بچانے ان کے کمرے آتا ہے۔ پھر رینا کی perspective جنگ اور محبت کے متعلق بدل جاتی ہے۔ وہ بچپن سے جس روحانی نظریے کا شکار تھی اس کی حقیقت واضح ہوتی ہے۔ پھر رینا سمجھ جاتی ہے کہ جنگ کوئ دلچسپ مشغلہ نہیں بلکہ خوفناک حقیقت ہے ۔ المختصر میداں جنگ میں کھانے کیلئے چاکلیٹ کے چند ٹکروں کا ہونا اتنا ہی ضروری ہے جتنا بندوق کیلئے گولیوں کا۔ یہ ڈرامہ ہمیں یہ سبق دیتا ہے کہ انسانی رویوں میں پر امن اور مثبت تبدیلی انسانی خیر کا باعث بن سکتی ہے۔
Print Friendly, PDF & Email