ضیاالرحمٰن افروز ؔ

معروف شاعر اعتبار ساجد ضیاالرحمٰن افروز ؔ کے بارے میں لکھتے ہیں کہ۔افروزؔ نسل نو کے انہی شعراء کی صف میں شامل ہیں جن سے ہماری شعری مستقبل کی بہت سی امیدیں وابستہ ہیں۔ ان کا تازہ تر شعری مجموعہ "آج بھی شام اداس رہی” اپنے نام کے لحاظ سے بادی النظر میں خالصتاً رومانی شعری مجموعہ لگتا ہےلیکن اس کے مطالعے سے خوشگوار حیرت ہوتی ہے کہ شاعر رومان کی خوشبو میں بھی مزاحمتی پہلو ڈھونڈ نکالتا ہے۔

غزل
وقت و حالات سے بغاوت ہے
اُن کی ہر بات سے بغاوت ہے

انتقاماً ہے نیند آنکھوں میں
ہجر کی رات سے بغاوت ہے

پھر کیوں آتے ہو حق جتانے
جب ملاقات سے بغاوت ہے

جس میں اپنے ہی جان کے دشمن ہوں
ایسے حالات سے بغاوت ہے

کب تک افروزؔ چپ رہیں آخر
کہہ دو ہر بات سے بغاوت ہے

Print Friendly, PDF & Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے