کراچی کے گھر میں ایک بچہ پانی کے ٹینک میں گر کر زخمی

کراچی کے علاقے پاپوش نگر کے گھر میں ایک بچہ پانی کے ٹینک میں گر کر زخمی ہو گیا ہے۔

اس واقعے پر اہلخانہ کا کہنا تھا کہ بچہ کھیلتے ہوئے پانی کی ٹینک میں گرا۔

بچے کی شناخت آیان کے نام سے ہوئی ہے۔

آیان کے پھپھڑوں میں پانی بھر جانے سے اس کی حالت تشویشناک ہے۔

سات سالہ آیان کو نجی ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد جناح منتقل کیا جا رہا ہے۔

The post کراچی کے گھر میں ایک بچہ پانی کے ٹینک میں گر کر زخمی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email