کراچی کے علاقے ناگن چورنگی کے قریب جھگیوں میں آتشزدگی کا واقعہ

کراچی کے علاقے ناگن چورنگی کے قریب جھگیوں میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

ناگن چورنگی کے قریب جھگیوں میں آتشزدگی ہونے سے 35 سے زائد جھگیاں سامان سمیت جل کر خاکستر ہو گئیں۔

آگ لگنےکی اطلاع پر فائر بریگیڈ کی چھے گاڑیاں موقع پر پہنچیں اور پولیس اور رینجرز کے جوانوں نے بھی ریسکیو کے عمل میں حصہ لے کر آگ پر قابو پا لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سلینڈر پھٹنے کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ جھگیوں کے درمیان کھانے پکانے کے گیس سلنڈر میں آگ بھڑکی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے اردگرد کی تمام جھگیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آتشزدگی کے نتیجے میں جھگیوں میں موجود تمام سامان سمیت پرندے بھی جل گئے مگر خوفناک آتشزدگی کے باوجود ایک جھگی میں موجود قرآن پاک کا نسخہ مکمل طور پر محفوظ رہا۔

The post کراچی کے علاقے ناگن چورنگی کے قریب جھگیوں میں آتشزدگی کا واقعہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email