پاکستانی باڈی بلڈر نے ورلڈ چیمپیئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا

پاکستانی باڈی بلڈر نے ورلڈ باڈی بلڈنگ چیمپیئن شپ میں گولڈ میڈل جیت کر ملک کا نام روشن کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستانی باڈی بلڈر  جہانزیب حفیظ نے فزیک اینڈ فٹنس کیٹگری میں گولڈ اور سلور میڈل جیت کر ملک کا نام روشن کیا۔

چیمپیئن شپ کے پہلے روز دو میڈل جیتنے والے جہانزیب کا تعلق لاہور سے ہے۔

پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے صدر شیخ فاروق اقبال نے ملک کا نام روشن کرنے پر جہانزیب حفیظ کو مبارکباد دی ہے۔

واضح رہے کہ ورلڈ باڈی بلڈنگ چیمپیئن شپ اسپین کے شہر ویلنشیا میں ہو رہی ہے۔

The post پاکستانی باڈی بلڈر نے ورلڈ چیمپیئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email