پاکستان میں کورونا سے آج مزید 15 افراد جان کی بازی ہار گئے

پاکستان میں کورونا وائرس سے آج مزید 15 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 28723 ہوگئی جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 28387 ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس سے9  ، بلوچستان اور اسلام آباد میں کورونا وائرس سے 1،1 جبکہ خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے 4افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 28723 ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق مریضوں کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 7621، بلوچستان میں 360، خیبرپختونخوا میں 5842 ، آزاد کشمیر میں 742 ،اسلام آباد میں 953 ، گلگت بلتستان میں 186 ، پنجاب میں 13019 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یاد رہے اس سے قبل محکمہ صحت پنجاب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب میں کورونا وائرس سے آج 9 مریض دم توڑ گئے جس کے بعد صوبے بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 13019 ہوگئی ہے۔

The post پاکستان میں کورونا سے آج مزید 15 افراد جان کی بازی ہار گئے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email