پاکستان میں مزید 713 افراد میں کورونا کی تشخیص

پاکستان میں آج مزید 713 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1282656تک پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں آج مزید 713 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سندھ سے 331 ، خیبرپختونخوا میں 34 ، آزاد کشمیر میں 2 ،اسلام آباد میں 136 جبکہ پنجاب میں 210 کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

دوسری جانب پاکستان میں کورونا وائرس سے آج مزید 15 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 28723 ہوگئی جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 28387 ہے۔

پنجاب میں کورونا وائرس سے9  ، بلوچستان اور اسلام آباد میں کورونا وائرس سے 1،1 جبکہ خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے 4افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 28723 ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق مریضوں کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 7621، بلوچستان میں 360، خیبرپختونخوا میں 5842 ، آزاد کشمیر میں 742 ،اسلام آباد میں 953 ، گلگت بلتستان میں 186 ، پنجاب میں 13019 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

The post پاکستان میں مزید 713 افراد میں کورونا کی تشخیص appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email