حکومت سندھ یوریا ذخیرہ اندوزوں کے خلاف فوری و موثر اقدامات کرے، خسرو بختیار

وفاقی وزیر خسرو بختیار نے کہا ہے کہ حکومت سندھ یوریا ذخیرہ اندوزوں کے خلاف فوری و موثر اقدامات کرے۔

خسرو بختیار نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت پنجاب کے ایکشن کے نتیجے میں ایک ہفتے میں یوریا کی 400 روپے فی بوری قمیت نیچے آئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت یوریا کی بلیک مارکیٹنگ کے خلاف مخبری کرنے والوں کو 50 لاکھ روپے انعام دے گی۔

انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ملک میں یوریا فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

The post حکومت سندھ یوریا ذخیرہ اندوزوں کے خلاف فوری و موثر اقدامات کرے، خسرو بختیار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email