وزیراعلیٰ پنجاب نے امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اہم اجلاس طلب کر لیا

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اہم اجلاس آج طلب کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو امن و امان کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی۔

واضح رہے کہ صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ اور متعلقہ حکام اجلاس میں شریک ہوں گے۔

The post وزیراعلیٰ پنجاب نے امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اہم اجلاس طلب کر لیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email