کالعدم تنظیم کا احتجاج: پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ

کالعدم تنظیم کے احتجاج کے معاملے پرپنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرز پنجاب کی تعیناتی کے معاملے پر پنجاب حکومت نے رولز آف انگیجمنٹ طے کر لیے ہیں، محکمہ داخلہ پنجاب رینجرز پنجاب کی تعیناتی کا مکمل ذمہ دار ہو گا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس کو پاکستان رینجرز کے ماتحت کر دیا گیا، رینجرز اور پولیس کو شر پسند مظاہرین کے خلاف فائر اور متناسب طاقت کے استعمال کے اختیارات دے دیے گئے ہیں۔

حکومت نے فیصلہ کیا ہےکہ رینجرزاورپولیس کو شر پسند عناصر، پُر تشدد ہجوم یا مظاہرین کی جانب سے حملے یا حملے کے خطرے کی صورت میں طاقت اور فائرنگ کے اختیارات ہونگے۔

 

The post کالعدم تنظیم کا احتجاج: پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email