کتنے سوالات ہوں گے، میری انگریزی تو 5 منٹ میں ختم ہوجائے گی، محمد نبی

افغانستان کے کپتان محمد نبی کا کہنا ہے کہ کتنے سوالات ہوں گے، میری انگریزی تو 5 منٹ میں ختم ہوجائے گی۔

تفصیلات کے مطابق اسکاٹ لینڈ کو 130 رنز سے پچھاڑنے کے بعد افغانستان کے کپتان محمد نبی کا انٹرویو کے دوران جملہ سوشل میڈيا پر وائرل ہوگیا ہے۔

 واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں گروپ 2 میں شامل افغانستان اور اسکاٹ لینڈ کا میچ پیر کے روز شارجہ میں کھیلا گیا تھا، میچ شروع ہونے سے قبل دونوں ٹیموں کا قومی ترانہ گراؤنڈ میں بجایا گیا،جیسے ہی افغانستان کا قومی ترانہ ختم ہوا تو افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد نبی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور رو پڑے تھے۔

اسی کے علاوہ حارث رؤف بھی نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار کارکردگی پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ لینے آئے تو کمنٹیٹر کی انگریزی کے بجائے ہندی نما اُردو سے پریشان ہوگئے، ان کے چہرے کے تاثرات سے لوگ محظوظ ہوئے بغیر نہ رہ سکے تھے۔

The post کتنے سوالات ہوں گے، میری انگریزی تو 5 منٹ میں ختم ہوجائے گی، محمد نبی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email