نسلہ ٹاور کی ڈیڈ لائن ختم، مکین ڈٹ گئے، سیل نہیں کیا جا سکا

کراچی: شارع فیصل سے متصل رہائشی عمارت نسلہ ٹاور کو ڈیڈ لائن گزر جانے کے باوجود سیل نہیں کیا جاسکا۔

تفصیلات کے مطابق نسلہ ٹاورکے بعض فلیٹوں کے مکین نقل مکانی کرکے جاچکے ہیں، تاہم بیشتر مکینوں نے کسی طور پر بھی عمارت کو خالی کرنے سے انکار کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ شب 12 بجے بلڈنگ کو سیل کیے جانے کی ڈیڈ لاٸن جاری کی گئی تھی ، نسلہ ٹاور کے مکینوں کو عمارت خالی کرنے کی مہلت ختم ہوچکی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ فلیٹوں کے مکین اپنا سامان اٹھا کر نقل مکانی کرکے یہاں سے جاچکے ہیں، مگر رہائشیوں کی اکثریت کسی طور بھی جانے کیلئے تیار نہیں۔

مکینوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے دردمندانہ اپیل کی ہے کہ متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی کے بغیر ان کے گھر خالی نہ کرائے جائیں۔

The post نسلہ ٹاور کی ڈیڈ لائن ختم، مکین ڈٹ گئے، سیل نہیں کیا جا سکا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email