شعیب اختر سے بدتمیزی، وفاقی وزیر بھی میدان میں آ گئے

سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر سے بدتمیزی کے خلاف وفاقی وزیر بھی میدان میں آ گئے۔

تفصیلات کے مطابق  وفاقی وزیر علی احمد خان نے شعیب اختر سے ملاقات کی جہاں علی احمد خان نے شعیب اختر سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

وفاقی وزیر علی احمد خان کا کہنا تھا کہ قومی ہیرو کے وقار پر کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا،ہم سب اپنے قومی ہیرو کے ساتھ کھڑے ہیں۔

واضح رہے وفاقی وزیر علی زیدی نے بھی شعیب اختر سے نامناسب رویہ اختیار کرنے پر ڈاکٹر نعمان نیاز کو سرکاری ٹی وی پر بلیک لسٹ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر نعمان نیاز کو فوری طور پر برطرف کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ نعمان نیاز کا شعیب اختر کے ساتھ رویہ ناقابل برداشت ہے۔

انہوں نے کہا کہ شعیب اختر کی عزت ہمارے دلوں پر نقش ہے اور کوئی ناسمجھ آپ کی عزت میں کمی نہیں لا سکتا اس لیے حکومت مناسب کارروائی کرے گی، قومی ہیرو کے وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ۔

The post شعیب اختر سے بدتمیزی، وفاقی وزیر بھی میدان میں آ گئے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email