پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس عالمگیر کا دورہ مصر

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس عالمگیر نے مصر کا دورہ کیا۔ 

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مصر کی بندرگاہ برنیس آمد پر میزبان بحریہ اور پاکستانی سفارتی حکام نے پاک بحریہ کے جہاز کا استقبال کیا۔ مشن کمانڈر نے جہاز کے کمانڈنگ آفیسر کے ہمراہ میزبان بحری حکام سے اہم ملاقاتیں کیں۔

‎ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، مصری بحریہ کے سدرن فلیٹ کمانڈر نے پاکستانی جہاز کا دورہ بھی کیا، مصر کی بندرگاہ سے روانگی کے بعد دونوں ممالک کے بحری جہازوں نے مشترکہ مشق کا انعقاد کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مصر آمد سے قبل پی این ایس عالمگیر نے جاپانی بحریہ کے جہاز ”یوگری“ کے ساتھ دو طرفہ مشق میں شرکت کی۔ پی این ایس عالمگیر نے کمبائنڈ ٹاسک فورس 151 کے تحت کثیر الملکی انسداد قزاقی آپریشن ”میری لبریم“ میں بھی حصہ لیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پی این ایس عالمگیر کے مصر کے دورے اور دیگر ممالک کے ساتھ مشقوں میں شرکت سے دوست ممالک بالخصوص بحری افواج کے ساتھ تعلقات اور مشترکہ آپریشنز کی صلاحیتوں کو مزید فروغ ملے گا۔

The post پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس عالمگیر کا دورہ مصر appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email