پاکستان کا جی ایس پی پلس کا درجہ برقرار رکھنے کا اعلان

یورپی کمیشن نے پاکستان کا جی ایس پی پلس کا درجہ برقرار رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق برسلز میں یورپی یونین اور پاکستان جوائنٹ کمیشن کے درمیان مشاورت ہوئی، جس میں صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔

یورپی کمیشن کا کہنا ہے کہ جی ایس پی پلس کی نئی شرائط پر بات ہوئی ہے اور نئی شرائط میں 6 نئے کنوینشن شامل کیے گیے ہیں۔

یورپی کمیشن کے مطابق نئے کنوینشن میں معذور افراد کے حقوق، چائلڈ لیبر کا خاتمہ اور ماحولیات کا تحفظ شامل ہے۔

یورپی کمیشن کا کہنا ہے کہ پاکستان نے محنت کشوں اور ماحولیات کے تحفظ کیلئے اچھی قانون سازی کی ہے جبکہ انسانی حقوق پر تشویش سے پاکستان کو آگاہ کرتے رہتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جی ایس پی پلس کے حوالے سے گورنر پنجاب چوہدری سرور آئندہ ماہ برسلز کا دورہ کریں گے۔

خیال رہے کہ  جی ایس پی پلس کے تحت پاکستانی مصنوعات کو یورپی منڈیوں تک رسائی پر دی جانے والی مراعات جاری رہیں گی۔

The post پاکستان کا جی ایس پی پلس کا درجہ برقرار رکھنے کا اعلان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email