حضرت شاہ عبداللطیف بھٹاٸی بھاٸی چارے، محبت اور انسان دوستی کے سفیر تھے، فریال تالپور

پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و ایم پی اے فریال تالپور نے کہا کہ حضرت شاہ عبداللطیف بھٹاٸی بھاٸی چارے، محبت اور انسان دوستی کے سفیر تھے۔

تفصیلات کے مطابق پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و ایم پی اے فریال تالپور نے عظیم شاعر حضرت شاہ عبداللطیف بھٹاٸی کے سالانہ عرس مبارک پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ شاہ بھٹاٸی نے دنیا سے ظلم و جبر، تنگ نظری اور دقیانوسی رسم و رواج سے بغاوت کا درس دیا ہے۔

فریال تالپور کا کہنا تھا کہ حضرت شاہ عبداللطیف نے خواتین کے حقوق کی بات کی اور اپنی شاعری میں مرکزی حیثیت خواتین کو دی۔

پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و ایم پی اے فریال تالپور کا مزید کہنا تھا کہ آج کی دنیا کے لیے شاہ عبداللطیف بھٹاٸی کا برداشت، جرٸت اور پرامن بقاٸے باہمی کا آفاقی پیغام مشعل راہ ہے۔

The post حضرت شاہ عبداللطیف بھٹاٸی بھاٸی چارے، محبت اور انسان دوستی کے سفیر تھے، فریال تالپور appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email