شاہدرہ میں ون ویلنگ کرنے کا جوش بھاری پڑ گیا

شاہدرہ میں ون ویلنگ کرنے کا جوش نوجوان کو بھاری پڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق شاہدرہ میں جی ٹی روڈ پر نوجوان کی موٹرسائیکل پر ریس لگاتے ہوئے ٹرک سے ٹکر ہوئی اور نوجوان کو ٹرک نے کچل ڈالا جس سے وہ موقعے پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بچے کو لہولہان دیکھ کر ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ہے۔

ذرائع نے کہا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نوجوان کی لاش کو قبضے میں لے کر نامعلوم ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ ڈرائیور ملزم کی تلاش جاری ہے، جلد ہی ڈرائیور کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

The post شاہدرہ میں ون ویلنگ کرنے کا جوش بھاری پڑ گیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email