کورونا وباء سے مقابلہ ایک بڑا صبر آزما تجربہ ہے، حماد اظہر

وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا ہے کہ کورونا وباء سے مقابلہ ایک بڑا صبر آزما تجربہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی حماد اظہر نے انسداد کورونا کے حوالے سے ویڈیو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی عوام نے جرات اور دلیری سے کورونا کا مقابلہ کیا ہے۔

 حماد اظہر کا کہنا تھا کہ عوام ویکسین کی دوسری ڈوز لگوانے کے حوالے سے کسی میسج کا انتظار نہ کریں، 30 ستمبر کے بعد ویکسین نہ لگوانے والوں کو بہت سی ضروری سہولیات میسر نہیں ہوں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ  ہم نے اس وباء  کے ساتھ جینا سیکھنا بھی ہے اور شکست بھی دینی ہے۔

The post کورونا وباء سے مقابلہ ایک بڑا صبر آزما تجربہ ہے، حماد اظہر appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email