پنجاب حکومت کی سپورٹ کے بغیرکوئی اداراہ نہیں چل سکتا ، ایڈمنسٹریٹر کراچی

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی سپورٹ کے بغیرکوئی ادارانہیں چل سکتا۔

تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے انٹر پارلیمنٹری ایکسچینج سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایس ڈی او ہمیشہ ایسے اہم ایشوز کا فوکس کرتا ہے جو سیاسی نہیں ریاست کے لیے بڑا اہم ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس ملک میں سب سے بڑا کردار ہے تو وہ سیاسی لیڈران کا ہے ، سیاسی لیڈران ایکسچینج آف چینج ہیں ، وہ جب گراؤنڈ لیول سے نکل کر آتا ہے تو وہ حقائق سے بہتر واقف ہوتا ہے ، پاکستان میں سب سے آسان کام بات کرنا اور آرڈر کرنا ہے لیکن سب سے مشکل کام اس پر عملدرآمد کرنا ہے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہم بحیثیت قوم سطحی قسم کے ہوگئے ہیں ، ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ ہم اچھی سے اچھی پالسی بنالیں تو عملدرآمد میں بہت رکاوٹیں پیش آتی ہیں ، کوئی ایک شخص کو سمجھ نہیں آتا ہے تو وہ عدالت چلا جاتاہے تو پھر متنازعہ بن جاتاہے ، اگر لاکھ اختلاف ہوں سیاسی جماعتوں میں تو بہت جگہ اتفاق بھی ہوتا ہے ، 21 ویں ترمیم تمام سیاسی جماعتوں نے یہ ملکر بنائی تھی۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کئی پارلیمینٹیریمنزکوزمینی حقائق کاپتہ نہیں ہوتا ، اپنی چھ سالہ سیاسی زندگی میں حکم دیناسب سے آسان کام لگا ، اس پرعمل کیسے ہوگا یہ بنیادی مسئلہ ہے ، ہم لوگ بحیثیت قوم سطحی چیزوں کواہمیت دیتے ہیں ، ہم اچھی پالیسیاں بناتے ہیں ، جب عملدرآمد ہوناہوتاہے اس پرمسائل پیش آتے ہیں ، اختلاف رکھنے والاشخص میڈیااورکورٹس کا سہارالیتاہے ، سیاستدان وہ ہے جومعاملات کوحل کرتاہے ، دوہزارتیرہ چودہ میں مختلف صورتحال تھی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیشہ ملک مشکل حالات سے سیاستدانوں نے نکالا ، پارلیمینٹیرینز قوانین بنائیں حکومتیں عملدرآمد کرواے گی ، ایس ایس ڈی اوکے امن کے لیے کوششیں قابل تعریف ہیں ، ڈاکٹر کو علاج کے لیے بیماری بتانی پڑتی ، ہم بیماری کی بات نہیں کرتے ، کراچی میں 6 کنٹونمنٹ ایریازہیں ، کے پی ٹی پورٹ قاسم ریلوے ڈی ایچ اے اوردیگرادارے ہیں۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ جس شپ کے اٹھاراکپتان ہوں وہ شپ کیسے چلے گی ، کراچی کی ایک اتھارٹی ضروری ہے ، پنجاب حکومت کی سپورٹ کے بغیرکوئی ادارانہیں چل سکتا ، ماضی میں کراچی کی ترقی کے لیے صرف سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کام نہیں کرتی تھی ، پچھلے دس سال فیڈرل ادارے کام نہیں کرتے تھے ، مجھے گلاہے کہ وفاقی ادارے کے ایم سی کوٹیکس نہیں دیتے ، بیوروکریٹ کام کرنے سے ڈرتاہے ، پالیسی طے کریں گے کہ کام کیسے کرناہے ، ہمارے ہاں جرم ثابت ہونے سے پہلے سزابھگتنی پڑتی ہے ، جوغلط کام کرے ، ثابت ہو ، کارروائی کریں۔

The post پنجاب حکومت کی سپورٹ کے بغیرکوئی اداراہ نہیں چل سکتا ، ایڈمنسٹریٹر کراچی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email