محکمہ تعلیم سندھ میں ملازمین کا جعلی میڈیکل بل ری ایمبرسمنٹ جمع کرانے کا انکشاف

محکمہ تعلیم سندھ میں ملازمین کا جعلی میڈیکل بل ری ایمبرسمنٹ جمع کرانے کا انکشاف سمانے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے جعلی میڈیکل بل کی مد میں رقم وصولی کا دعویٰ کرنے والے افسران و ملازمین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا ۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ 80 فیصد ملازمین نے جعلی میڈیکل ری ایمبرسمنٹ کے کیسز جمع کرا رکھے ہیں، جبکہ میڈیکل ری ایمبرسمنٹ کیسز کی تعداد 1 لاکھ سے زائد ہے۔

سیکریٹری تعلیم کا کہنا تھا کہ میڈیکل بورڈ کے ذریعے میڈیکل بلز کی جانچ پڑتال دوبارہ کی جائے گی، جبکہ جعلی بل جمع کرانے والے افسران و ملازمین کے خلاف سخت کاروائی بھی کی جائے گی۔

سیکریٹری تعلیم کا مزید کہنا تھا کہ میڈیکل ری ایمبرسمنٹ کی مد میں جعلی بل جمع کرانے والے 2 ہفتوں میں اپنی فائل واپس لے لیں ورنہ 2 ہفتوں کے بعد جعلی میڈیکل ری ایمبرسمنٹ کے دستاویزات جمع کرانے والے ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

The post محکمہ تعلیم سندھ میں ملازمین کا جعلی میڈیکل بل ری ایمبرسمنٹ جمع کرانے کا انکشاف appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email