محکمہ صحت سندھ کا ڈینگی صورتحال کے سلسلے میں ریسپانس کا عمل جاری

محکمہ صحت سندھ نے  ڈینگی صورتحال کے سلسلے میں ریسپانس کا عمل جاری رکھا ہے۔

محکمہ صحت سندھ کا اس ضمن میں بتایا ہے کہ ڈینگی صورتحال کے سلسلے میں محکمہ صحت سندھ کا کیسز ریسپانس کا عمل جاری ہے، سندھ میں رواں ماہ میں اب تک 338 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

محکمہ صحت سندھ نےبتایا ہے کہ کراچی ڈویژن میں 239 سامنے آۓ ہیں، سب سے زیادہ کیسز ضلع وسطی میں 83 ڈینگی کے کیسز میں رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت سندھ نےبتایا ہے کہ کراچی میں ڈینگی سے 4 افراد کا انتقال ہوچکا ہے، ضلع وسطی میں 3 جبکہ ایسٹ میں ایک کیس رپورٹ ہوا ہے، ستمبر کے وسط میں ضلع مٹیاری میں 68 کیسز  آنے کے بعد بروقت اقدامات سے صورتحال پر کنٹرول کرلیا گیا ہے۔

محکمہ صحت سندھ نے کہا ہے کہ مٹیاری میں محکمہ صحت سندھ کی طرف سے مچھر بھگاؤ لوشن اور مچھر دانیاں بھی دی جا رہی ہیں، آگست سے نومبر ملیریا اور ڈینگی کی افزائش کے حوالے سے ہاۓ ٹرانسمیشن سیزن رہتا ہے، بارشوں کے بعد سے بھی کیسز کے گراف میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

محکمہ صحت سندھ نےبتایا ہے کہ صاف پانی کے مقامات، صاف پانے کے کھلے برتن، زیر تعمیر عمارتوں میں ڈینگی کے لاروا پائے جاتے ہیں۔

محکمہ صحت سندھ نے مزید بتایا ہے کہ نومبر کے آخر تک کیسز میں بتدریج کمی ہوگی، عوام ڈینگی سے بچاؤ کے اقدامات پر عمل کریں۔

The post محکمہ صحت سندھ کا ڈینگی صورتحال کے سلسلے میں ریسپانس کا عمل جاری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email