اپوزیشن جماعتوں کو منظم ہونے کا مشورہ دینے والی ن لیگ خود بکھری پڑی ہے، فیاض الحسن

وزیر جیل خانہ جات و ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کو منظم ہونے کا مشورہ دینے والی ن لیگ خود بکھری پڑی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے رانا ثنا اللہ کی میڈیا ٹاک پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شریف خاندان نے کرپشن کی گاجریں کھائی، پیٹ میں مروڑ تو اٹھیں گے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ سارے ن لیگی رہنما مل کر بھی اپنے آقا کے دامن سے کرپشن کے داغ نہیں دھو سکتے، ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کیس میں نواز شریف کی جائیداد قرقی احتسابی اداروں کا بڑا کارنامہ ہے۔

ترجمان حکومت پنجاب کا کہنا ہے کہ نواز شریف سے 8 ملین پاؤنڈز کی ریکوری کو سیاسی انتقام کا نام دینا سمجھ سے بالاتر ہے، نواز شریف سچے ہوتے تو سزا کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کرتے، سپریم کورٹ میں سزا کو چیلنج نہ کرنا بتاتا ہے کہ ’’دال میں کچھ کالا ہے‘‘۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ رانا ثنا اللہ کہتے ہیں حکومت بیگم صفدر اعوان کو سیاست سے باہر کر رہی ہے، ہم کہتے ہیں کہ بیگم صفدر اعوان کا ملکی سیاست میں سرے سے اسٹیک ہے ہی نہیں۔

وزیر جیل خانہ جات و ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا ہے کہ ن لیگ نے تو کرکٹ کے موضوع پر بھی سیاست کرنے سے ہاتھ نہ کھینچا، اپوزیشن جماعتوں کے سیاسی تلوں میں اب تیل نہیں رہا۔

The post اپوزیشن جماعتوں کو منظم ہونے کا مشورہ دینے والی ن لیگ خود بکھری پڑی ہے، فیاض الحسن appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email