لیجنڈ اداکار عمر شریف کی امریکہ میں علاج کروانے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل

لیجنڈ اداکار عمر شریف کی امریکہ میں علاج کروانے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگیں ۔

تفصیلات کے مطابق عالمی شہرت یافتہ کامیڈین عمر شریف کے صاحبزادے جواد عمر کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے ائیر ایمبولینس کی رقم ادا کر دی ہے ،  اور انہیں اس حوالے سے ای میل بھی موصول ہوئی ہے۔

عالمی شہرت یافتہ کامیڈین عمر شریف کے صاحبزادے جواد عمر کا کہنا ہے کہ ائیر ایمبولینس پاکستان روانگی سے قبل تمام تر تفصیلات سے آگاہ کریں گی جبکہ اگلے 24 گھنٹے میں ائیر ایمبولینس اپنا شیڈول بھی بتائے گی۔

عمر شریف کے صاحبزادے جواد عمر کا کہنا ہے ائیر ایمبولینس کراچی کے جناح ٹرمینل پر ہی لینڈ کرے گی۔

عمر شریف کے صاحبزادے جواد عمر کا کہنا ہے آج ائیر ایمبولینس آنے کا کوئی امکان نہیں ہے ،مکمن ہے کہ ائیر ایمبولینس آنے میں 2 سے 3 دن مزید لگ سکتے ہیں۔

عالمی شہرت یافتہ کامیڈین عمر شریف کے صاحبزادے جواد عمر کا کہنا ہے کہ کا مزید کہنا ہے کہ ائیر ایمبولینس آنے کے بعد اس میں موجود ڈاکٹرز کی ٹیم عمر شریف کا طبی معائنہ کریں گی، جبکہ طبی معائنے کے بعد عمر شریف کو علاج کے لیے امریکہ منتقل کردیا جائے گا۔

واضح رہے عمر شریف نے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ ڈاکٹر نے علاج کے لیے امریکہ جانے کا بولا ہے، ان کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ فلاحی کاموں میں وزیراعظم کی آواز پر لبیک کہتے رہے ہیں، اور اس بار انہیں امید ہے کہ اس مشکل وقت میں وزیراعظم عمران خان ان کی مدد کریں گے۔

The post لیجنڈ اداکار عمر شریف کی امریکہ میں علاج کروانے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email