کراچی: پاکستان کسٹمز نے ہیرے جواہرات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی

کراچی میں پاکستان کسٹمز نے ہیرے جواہرات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کسٹمز حکام نے دبئی سے کراچی آنے والے مسافر سے کروڑوں روپے مالیت کے ہیرے جواہرات برآمد کرلیے ہیں۔

پاکستان کسٹمز حکام کا  اس ضمن میں کہنا ہے کہ ہیرے جواہرات کی عالمی منڈی میں قیمت ایک کروڑ 10 لاکھ روپے ہے۔

پاکستان کسٹمز حکام نے بتایا ہے کہ مسافر امارات ایرلاین کی پرواز ای کے606 سے کراچی پہنچا تھا۔

پاکستان کسٹمز حکام نے بتایا ہے کہ ملزم کو کسٹمز نے باقائدہ تحقیقات کے بعد گرفتار کرلیا ہے اور ملزم کی نشاندہی پر دوسرا ملزم بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پاکستان کسٹمز حکام نے بتایا ہے کہ دونوں ملزمان ایک ہی پرواز میں سفر کرکے کراچی پہنچے تھے۔

ذرایع نے بتایا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ پر تعینات پاکستان کسٹمز کے حکام نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا  گیا ہے۔

The post کراچی: پاکستان کسٹمز نے ہیرے جواہرات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email