ڈراموں میں شوہر کو بیوی سے سیدھے طریقے سے بات کرتے ہوئے کیوں نہیں دکھایا جاتا، شرمیلا فارقی

پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے کہا ہے کہ پاکستان کے ڈراموں میں شوہروں کو اپنی بیویوں سے سیدھی طرح بات کرتے ہوئے کیوں نہیں دیکھایا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیاسی رہنما شرمیلا فاروقی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈراموں میں شوہر کو بیوی سے سیدھے طریقے سے بات کرتے ہوئے کیوں نہیں دکھایا جاتا ہے۔

شرمیلا فاروقی نے کہا ہے کہ ہمارے ڈراموں میں جو کچھ دکھایا جاتا ہے، معاشرے میں لوگوں کی اکثریت اس عمل کی تقلید کرتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈرامے کے رائٹر ڈراموں میں مردوں کو مہذب کیوں نہیں دکھاتے ہیں؟، وہ کیوں ہر مرد کو ایسا دکھاتے ہیں کہ مرد غصے میں آکر آپے سے باہر ہوجاتا ہے اور تشدد کا راستہ اختیار کرنے لگتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ کیوں مردوں کی عزت مجروح ہونے پر خواتین کو تشدد اور جنسی استحصال کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

The post ڈراموں میں شوہر کو بیوی سے سیدھے طریقے سے بات کرتے ہوئے کیوں نہیں دکھایا جاتا، شرمیلا فارقی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email