پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کا جنوبی پنجاب کا دورہ

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے جنوبی پنجاب کا  دورہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے جنوبی پنجاب کا  دورہ کیا جہاں دورے کو حتمی شکل دینےاور کامیاب بنانے کےلئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔

ذرائع ن لیگ کے مطابق دورے کو حتمی شکل دینے کےلئے کمیٹی کا خصوصی اجلاس آج شام 5 بجے پارٹی سیکرٹریٹ میں ہوگا جہاں کمیٹی اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کےدورہ جنوبی پنجاب کا شیڈول تیار کرے گی۔

ذرائع ن لیگ کے مطابق کمیٹی میں سردار اویس لغاری، عطااللہ تارڑ، ملک احمد خان، عمران علی گورائیہ، عبد الرحمن کانجو اور سید توصیف شاہ شامل ہیں۔

ذرائع ن لیگ کے مطابق دورہ جنوبی پنجاب میں حمزہ شہباز ورکرز کنونشنزسے خطاب کریں گے جبکہ دورہ جنوبی پنجاب میں اپوزیشن لیڈر منتخب لیگی ارکان اسمبلی اور عہدیداران سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

ذرائع ن لیگ کے مطابق حمزہ شہباز اپنے دورے کے دوران حکومت مخالف تحریک کی کامیابی کےلئے جنوبی پنجاب کے کارکنوں کو متحرک کریں گے جبکہ حمزہ شہباز دورہ جنوبی پنجاب کے دوران ناراض ارکان اور رہنمائوں کےدرمیان اختلافات بھی ختم کروائیں گے۔

ذرائع ن لیگ کے مطابق حمزہ شہباز کے دورہ جنوبی پنجاب کے اہم رہنمائوں کی ن لیگ میں شمولیت کا بھی امکان ہے۔

The post پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کا جنوبی پنجاب کا دورہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email