آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو ورکر یونین کا چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری کے لیئے احتجاج

آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو ورکر یونین نے راولپنڈی پریس کلب کے باہرنجکاری اور چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری کے لیئے احتجاج کیا۔

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو ورکر یونین نے راولپنڈی پریس کلب کے باہرنجکاری اور چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری کے لیئے احتجاج کیا جہاں احتجاج میں واپڈا راولپنڈی سرکل کے ملازمین کی بڑی تعداد موجود رہی جنھوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے اور نجکاری کے خلاف شیدد نعرہ بازی بھی کی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ نجکاری منصوبے کے تحت ادارے کو پرائیویٹ کیا جارہا ہے جو منظور نہیں، جبکہ ائیسکو کی تمام سب ڈویژنوں میں بل ڈسٹریبیوٹرز کی کمی کو ترجیی بنیادوں پر پورا کیا جائے۔

مظاہرین کا مطالبہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پیکو کے آرڈر1683-1708 اگست 2018 کی روشنی میں بقایاجات ادا کریں جبکہ واپڈا کے تمام ملازمین کو روزگار الاؤنس اور لائین مین کو ڈینجر الاؤنس بھی دیا جائے ۔

واضح رہے مظاہرین مطالبات کے حق میں مری روڈ پر احتجاجی مارچ بھی کریں گے۔

The post آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو ورکر یونین کا چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری کے لیئے احتجاج appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email